حیدرآباد

حیدرآباد:ٹی ہب کا علاقہ بائیک اسٹنٹ اور ریسنگ کے مرکز میں تبدیل: ویڈیو

حیدرآباد کے رائے درگم میں ٹی ہب سے متصل سڑک کا علاقہ جو ٹریفک کے مسلسل بہاؤ کے لیے جانا جاتا ہے، میں رات کے اوقات میں لاپرواہی سے بائیک اسٹنٹ اور ریسنگ کے مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے رائے درگم میں ٹی ہب سے متصل سڑک کا علاقہ جو ٹریفک کے مسلسل بہاؤ کے لیے جانا جاتا ہے، میں رات کے اوقات میں لاپرواہی سے بائیک اسٹنٹ اور ریسنگ کے مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری

آکیا اسٹور کے بالکل سامنے واقع، سڑک کا یہ حصہ، جو عام طور پرمصروف ترین علاقہ ہے میں نوجوان عمومابائیک اسٹنٹس اور خطرناک کرتب بازی کررہے ہیں جس سے دوسرے موٹرسائیکلوں کے لیے اہم رکاوٹیں اور خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔

ایک صارف نے سٹی پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے ایک گروپ نے بائیک اسٹنٹ کرنے کے لیے سڑک کو اڈے میں تبدیل کر دیا ہے۔

رات کے اوقات میں خاص طور پر اختتام ہفتہ پر سخت نگرانی کی ضرورت ہے،رائے درگم ٹریفک پولیس کے انسپکٹر نے عوام کو یقین دلایا کہ کارروائی کی گئی۔

انسپکٹر نے کہا، کہ لااینڈ آرڈر پولیس نے کچھ دن پہلے ہی ایف آئی آر درج کر کے ذمہ داروں کو ریمانڈ کردیاتھا۔

a3w
a3w