حیدرآباد

حیدرآباد: سلنڈردھماکہ واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہوگئی

شہرحیدرآبادکے دومل گوڑہ میں پیش آئے سلنڈردھماکہ واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہوگئی کیونکہ ایک کم عمر لڑکے کی کل شب علاج کے دوران موت ہوگئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے دومل گوڑہ میں پیش آئے سلنڈردھماکہ واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہوگئی کیونکہ ایک کم عمر لڑکے کی کل شب علاج کے دوران موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

گھر میں ایل پی جی سلنڈر کے پھٹ پڑنے کے واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شدید طورپر جھلس گئے تھے۔

یہ واقعہ گذشتہ منگل کی صبح دومل گوڑہ کی روزکالونی کے ایک مکان میں پیش آیا تھا۔

اس واقعہ میں جھلس جانے والوں کو گاندھی اسپتال منتقل کیاگیا تھا جہاں گذشتہ چند دنوں کے دوران 6 افراد کی موت ہوگئی۔

ایک شخص ہنوز زیرعلاج ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا۔دومل گوڑہ پولیس اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔