شمالی بھارت

بی جے پی امیدوار کے پاس 126 کروڑ کے اثاثوں کے باوجود ذاتی کار نہیں

راجستھان کے ناگور کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار جیوتی مردھا کے پاس جملہ 126کروڑ روپے مالیتی اثاثے ہیں لیکن ان کے پاس ذاتی کار نہیں ہے۔

جئے پور: راجستھان کے ناگور کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار جیوتی مردھا کے پاس جملہ 126کروڑ روپے مالیتی اثاثے ہیں لیکن ان کے پاس ذاتی کار نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
سٹی پولیس کے رویہ پر مادھوی لتا کی ناراضگی
مادھوی لتا کو وائی پلس زمرہ کی سیکوریٹی، بی جے پی میں ایک گرما گرم موضوع بحث
حلقہ ٹیچرس کا الیکشن: بی جے پی کے تائیدی امیدوار اے وی این ریڈی فاتح

ان کے پاس 2لائسنس یافتہ ہتھیار‘ ایک بندوق اور ایک پستول موجود ہیں۔ جئے پور‘ گروگرام‘ ممبئی اور ناگور میں ان کی جائیدادیں ہیں۔

وہ پلاٹس‘ فلیٹس اور زرعی فارمس کی مالک ہیں۔ کاغذات نامزدگی داخل کرتے وقت انہوں نے حلف نامہ میں یہ تفصیلات بتائیں۔

ان کے پاس 1 لاکھ 70 ہزار روپیوں کی نقد رقم موجود ہے جبکہ ان کے شوہر کے پاس 1لاکھ 40 ہزار روپے کی نقدی ہے۔

a3w
a3w