حیدرآباد
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں مہلوکین کی تعداد دو ہوگئی
اس حادثہ میں گنڈی پیٹ میں سی بی آئی ٹی کالج کی طالبہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ اس کا دوست رمنا شدید زخمی ہوگیا۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نانک رام گوڑہ میں کار اور بائک کے حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی کیونکہ وینکٹ رمنا ریڈی جس کی حالت اس حادثہ میں نازک تھی کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔
رمنا اپنی دوست آئی شروانی کے ساتھ بائک پر جا رہاتھا کہ اتوار کی رات نانک رام گوڑہ میں ان کی بائیک کو کار نے ٹکر دے دی۔
اس حادثہ میں گنڈی پیٹ میں سی بی آئی ٹی کالج کی طالبہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ اس کا دوست رمنا شدید زخمی ہوگیا۔
اسے گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے سائی کیلاش نامی کار چلانے والے کے خلاف لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔
سائی کیلاش حال ہی میں لندن سے واپس آیا تھا۔