حیدرآباد

حیدرآباد: گنیش کی مورتی لے جانے کے دوران کرنٹ لگنے سے تین افراد زخمی

اس دوران اکھیل، وکاس اور ٹریکٹر ڈرائیور کرنٹ لگنے سے زمین پر گر پڑے۔ موقع پر موجود افراد نے بڑی مشکل سے انہیں بچایا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ان میں سے دو افراد کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے چندرائن گٹہ کے بنڈلہ گوڑہ روڈ پر گنیش کی مورتی لے جاتے وقت کرنٹ لگنے سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

اطلاعات کے مطابق کل شب جل پلی سے پرانے شہر کی طرف ایک بڑی گنیش مورتی ٹریکٹر کے ذریعہ منتقل کی جارہی تھی کہ اچانک وہ اوپر سے گزرنے والی ہائی ٹینشن تاروں سے ٹکرا گئی۔

اس دوران اکھیل، وکاس اور ٹریکٹر ڈرائیور کرنٹ لگنے سے زمین پر گر پڑے۔ موقع پر موجود افراد نے بڑی مشکل سے انہیں بچایا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ان میں سے دو افراد کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

یہ واقعہ پچھلے 24 گھنٹوں میں دوسرا ایسا حادثہ ہے۔ اس سے قبل اتوار کی رات اپل کے رامنتاپور میں رتھ یاترا کے دوران کرنٹ لگنے سے چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔