حیدرآباد

حیدرآباد، شراب کی فروخت میں سرفہرست

تلنگانہ میں دسہرہ تہوار مٹکا اور شراب کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ ہر سال بتکمان اور دسہرہ کے دوران ریاست میں شراب کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوتا ہے۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) تلنگانہ میں دسہرہ تہوار مٹکا اور شراب کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ ہر سال بتکمان اور دسہرہ کے دوران ریاست میں شراب کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں
دسہرہ منانے آبائی مقامات جانے والوں کی تعداد میں اضافہ
شریعت پر عمل سے اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے: مفتی وجیہ اللہ سبحانی کا خطاب
المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ کے نئی برانچ کا افتتاح
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
دسہرہ کے موقع پر آر ٹی سی مسافرین سے زیادہ کرایہ کی وصولی پر تنقید

اس بار بھی نشے کے عادی افراد نے اسی سلسلہ کو جاری رکھا اور بہت بڑا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 10 دنوں میں 1,100 کروڑ روپے سے زیادہ کی منشیا شراب فروخت ہوئی۔ آبکاری حکام کا کہنا ہے کہ دس دنوں میں ایک ہزار کروڑ کی شراب کی فروخت ہوئی شراب خانوں اور شراب کی دکانوں کے ساتھ ساتھ پبوں میں بھی فروخت میں زبردست اضافہ ہوا۔

نتیجتاً شراب کی فروخت سے سرکاری خزانے کو بھاری آمدنی ہوئی۔ ہمیشہ کی طرح حیدرآباد شراب کی فروخت میں سرفہرست رہا۔ ریاست میں 2 ہزار 260 شراب کی دکانیں، 1,171 بار اور ریستوراں ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ پبوں میں بھی شراب کی فروخت ہوتی ہے۔ ہر سال دسہرہ کے موقع پر تلنگانہ میں بڑی مقدار میں شراب فروخت ہوتی ہے۔

اس بار بھی اسی اندازے کے ساتھ محکمہ ایکسائز نے شراب کا بڑا ذخیرہ پہلے سے تیار کر لیا تھا۔ چونکہ آرڈر بھی توقع سے زیادہ رہے تھے، اس لیے حکومت کے خزانے میں بہت آمدنی ہوئی۔ دسہرہ سے پہلے شروع ہونے والی شراب کی فروخت ہفتہ اور اتوار کو اپنے عروج پر پہنچ گئی۔

ایکسائز حکام کے مطابق اکتوبر کے مہینے کے آغاز سے 11 اکتوبر تک 1100 کروڑ روپے کی شراب کے 10 لاکھ 44 ہزار کارٹونس فروخت ہوئے۔ شراب کی فروخت کے معاملہ میں رنگا ریڈی سرفہرست ضلع ہے جبکہ کریم نگر، نلگنڈہ اور ورنگل اضلاع اگلے تین مقامات پر ہیں۔

مشترکہ رنگاریڈی اضلاع میں شراب کی فروخت سے حکومت کو بھاری آمدنی ہوئی ہے۔ گزشتہ سال کے یکم سے 10 اکتوبر کے مقابلہ اس سال اسی عرصہ کے دوران شراب دنوں کی فروخت میں قدرے کمی آئی ہے۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ گریٹر حیدرآباد، سکندرآباد، میڈچل، ملکا جیگری، شمش آباد، سرو نگر اور وقارآباد اضلاع میں شراب کی 674 دکانیں ہیں اور 2023 میں شراب کی فروخت سے 317 کروڑ 21 لاکھ روپے حاصل ہوئے تھے جبکہ یہ ات قابل ذکر ہے کہ پچھلے سال کے مقابلہ ایکسائز کی آمدنی میں 2000 روپے کی کمی ہوئی ہے ۔