جرائم و حادثاتحیدرآباد

حیدرآباد: نہانے کے دوران خاتون کی خفیہ ویڈیو لینے کی کوشش،نوجوان گرفتار

نہانے کے دوران خاتون کی خفیہ ویڈیو سل فون کے ذریعہ لینے کی کوشش کرنے والے 22 سالہ نوجوان کرن کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: نہانے کے دوران خاتون کی خفیہ ویڈیو سل فون کے ذریعہ لینے کی کوشش کرنے والے 22 سالہ نوجوان کرن کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
سارا علی خان نے ورک آؤٹ کا ویڈیو شیئر کیا
لڑکی کا برہنہ ویڈیو تیار کرنے پر کوچنگ انسٹیٹیوٹ کے مالک کے خلاف کیس درج
عمران ملک کو اپنی جارحیت کم نہیں کرنی چاہئے: شعیب اختر
گرو رندھاوا اور شہناز گل کاپہلا میوزک ویڈیوریلیز

یہ واقعہ شہر حیدرآباد کے ایس آرنگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق یہ خاتون، اس شخص کے مکان کے قریب ایک دیوی ہاسٹل ا میر پیٹ میں مقیم ہے۔

وہ جب نہانے کیلئے اندرگئی تو اس نے دیکھا کہ باتھ روم کے ایگزاسٹ فیان کے قریب ایک سل فون چھپاکررکھاگیا ہے جس کے ذریعہ اس کے نہانے کی خفیہ ویڈیو لینے کی کوشش کی جارہی تھی۔

اس نے یہ کوشش کرنے والے نوجوان کو دیکھ کر چیخ وپکار کی جس پر مقامی افراد نے اس نوجوان کو پکڑلیااور اس کی پٹائی کرنے کے بعد اس کو پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

پولیس نے دیکھا کہ اس کے سل فون میں ایسی کئی ویڈیوز ہیں۔پولیس نے اس کو ریمانڈ کردیا۔