حیدرآباد

حیدرآباد: کار روک کرتصویریں لینے کے دوران واٹر ٹینکر کی ٹکرسے دو افراد ہلاک

کار روک کرتصویریں لینے کے دوران واٹر ٹینکر کی ٹکرسے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: کار روک کرتصویریں لینے کے دوران واٹر ٹینکر کی ٹکرسے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
عالمی یومِ خواتین پر خصوصی رپورٹ ساجدہ خان: بھارت کی پہلی خاتون آڈیو انجینئر اور خواتین کے لیے ایک مثال

یہ حادثہ حیدرآباد کے راجندرنگر اپا جنکشن کے قریب آج صبح کی اولین ساعتوں مین اُس وقت پیش آیاجب کار روک کر تصویریں لینے والے دو افراد کو پانی کے ٹینکر نے ٹکر دے دی۔

اس حادثہ میں منیشا اورچندرتیجاہلاک ہوگئے۔ پولیس نے ٹینکر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت پرشانت کمار کے طورپر کی گئی ہے۔پرشانت حالت نشہ میں گاڑی چلارہا تھا۔

پولیس نے بریتھ انالائزر کے ذریعہ اس کی جانچ کی جس پر پتہ چلا کہ وہ حالت نشہ میں ہے۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور حادثہ کا سبب بننے والی گاڑی کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے اس سڑک پر ٹریفک کو بحال کیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔