حیدرآباد

حیدرآباد: عثمان ساگر اورحمایت ساگر سے پانی چھوڑاگیا

حمایت ساگر کی مکمل آبی سطح 1763.50 فٹ ہے اور موجودہ سطح 1762.75 فٹ درج کی گئی ہے۔ اس ذخیرہ آب کی مکمل گنجائش 2.970 ٹی ایم سی ہے جبکہ موجودہ پانی کی مقدار 7.744 ٹی ایم سی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں شدید بارش کے باعث شہر کے دواہم ذخائر کی سطح میں غیرمعمولی اضافہ کے پیش نظر پانی کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے حکام نے عثمان ساگر کے چھ دروازوں کو 4 فٹ تک کھول کر پانی چھوڑا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری


اس وقت اس ذخیرہ آب میں تقریباً 2000کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جبکہ 2652 کیوزک پانی خارج کیاگیا۔ عثمان ساگر کی مکمل پانی کی سطح 1790 فٹ ہے اور موجودہ طورپر پانی کی سطح 1789 فٹ درج کی گئی ہے۔ پراجکٹ کی مکمل ذخیرہ کی گنجائش 3.90 ٹی ایم سی ہے جبکہ موجودہ پانی کی مقدار 3.71 ٹی ایم سی ہے۔


حمایت ساگر کے دو دروازوں کو 3 فٹ تک کھول دیا گیا ہے۔اس پراجکٹ میں فی الحال 900کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا
جبکہ 1981 کیوزک پانی خارج کیاگیا۔


حمایت ساگر کی مکمل آبی سطح 1763.50 فٹ ہے اور موجودہ سطح 1762.75 فٹ درج کی گئی ہے۔ اس ذخیرہ آب کی مکمل گنجائش 2.970 ٹی ایم سی ہے جبکہ موجودہ پانی کی مقدار 7.744 ٹی ایم سی ہے۔


حکام نے موسی ندی کے کنارے بسنے والے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ پانی چھوڑنے کے باعث ندی میں پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے اور سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔