جرائم و حادثات
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں نوجوان لڑکا اور لڑکی ہلاک
سکندرآباد کے بوئن پلی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں نوجوان لڑکا اور لڑکی ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: سکندرآباد کے بوئن پلی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں نوجوان لڑکا اور لڑکی ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شیوا نندنی اور آکاش سچترا علاقہ سے بائیک پر بوئن پلی جا رہے تھے۔ میٹرو کے پلر نمبر 44 پربائیک پر پہنچنے کے بعد ان کے قریب انٹرنیٹ کیبل کی تار گر گئی جس پر آکاش نے بائیک کو سڑک پر روک دیا۔
اسی دوران پیچھے سے آنے والی لاری نے انہیں ٹکر مار دی اور دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
حادثہ کی اطلاع مقامی افرادنے فوری طور پر پولیس کو دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال منتقل کردیا۔