حیدرآباد

حیدرآباد: تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر نوجوان ہلاک، دوست شدید زخمی

پولیس کے مطابق، ونئے کمار سورارم کا رہنے والاتھا اور حال ہی میں انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کامیاب کیا تھا۔ وہ ایک نجی کمپنی میں جز وقتی ملازمت کرتا تھا۔اتوار کو چھٹی کے دن وہ اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر سیر کے لئے نکلا تھا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے جیڈی میٹلہ کے ہنومان مندر کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے اسکوٹر کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجہ میں وِنئے کمار (18) نامی نوجوان ہلاک جبکہ اُس کا دوست شدید زخمی ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

پولیس کے مطابق، ونئے کمار سورارم کا رہنے والاتھا اور حال ہی میں انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کامیاب کیا تھا۔ وہ ایک نجی کمپنی میں جز وقتی ملازمت کرتا تھا۔اتوار کو چھٹی کے دن وہ اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر سیر کے لئے نکلا تھا۔

ہنومان مندر کے قریب ایک لاپرواہی سے چلنے والے ٹرک نے ان کی اسکوٹر کو ٹکر ماری، دونوں زمین پر گر گئے، اور ونئے ٹرک کے نیچے آکر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

اس کا دوست وشنو شدید زخمی ہوا، جس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ جیڈی میٹلہ پولیس نے کیس درج کر کے جانچ شروع کر دی۔