حیدرآباد

مانیماں بستی رام نگر میں حائیڈرا کی انہدامی کارروائی

حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ اسیٹس پروٹیکشن ایجنسی (حائیڈرا) حکام نے جمعہ کے روز مشیرآباد علاقہ کے رام نگر کہ اس روڈ کے قریب مانیماں بستی میں نالیپر تجاوزات اور تعمیری ڈھانچوں کو منہدم کردیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ اسیٹس پروٹیکشن ایجنسی (حائیڈرا) حکام نے جمعہ کے روز مشیرآباد علاقہ کے رام نگر کہ اس روڈ کے قریب مانیماں بستی میں نالیپر تجاوزات اور تعمیری ڈھانچوں کو منہدم کردیا۔

حائیڈرا کمشنر اے وی رنگناتھ نے دو روز قبل مشیرآباد کا اچانک دورہ کرتے ہوئے مقامی افراد کی شکایتوں کا جائزہ لیا۔ مقامی افراد نے شکایت کی کہ نالہ پر تجاوزات سے سڑک تنگ ہوگئی۔

کمشنر حائیڈرا کے دورہ کو 24 گھنٹہ بھی نہیں گزرے تھے کہ حکام نے آج رام نگر کے علاقہ مانیماں بستیمیں نالے پر غیر مجاز قبضہ اور تعمیرات کو منہدم کردیا۔

اس سلسلہ میں حائیڈرا کو روزانہ 60 تا 70 عوامی شکایتیں وصول ہورہی تھیں۔ اس دوران وکرم یادو مقامی شخص نے بتایا کہ مانیماں گلی میں ان کی اراضی پر غیر مجاز شراب کمپاؤنڈ چلائے جانے کی عوام نے شکایت کی تھی جس کو آج حائیڈرا نے منہدم کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ جی ایچ ایم سی اور ریونیو حکام کی رپورٹ پر حائیڈرا نے یہ کارروائی انجام دی ہے۔ حائیڈرا کی ٹیم نے نالہ پر غیرمجاز مکانات کو بھی منہدم کردیا۔ اس دوران متاثرین نے انہدامی کارروائی کے خلاف مزاحمت کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں حراست میں لے کر وہاں سے منتقل کردیا۔

دو روز قبل مقامی عوام نے کمشنر حائیڈرا اے وی رنگناتھ کو بتایا تھا کہ رام نگر کے نالہ پر غیرمجاز تعمیرات سے بارش کا پانی ان کے مکانات میں داخل ہورہا ہے‘ جس کی وجہ سے انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ آج انہدامی کارروائی کے موقع پر پولیس کی بھاری جمعیت تعینات کیا گیا۔

a3w
a3w