حیدرآباد

گوشہ محل سے میں ہی پارٹی امیدوارہوں‘راجہ سنگھ کادعویٰ

اپنی جانب سے ایک ویڈیوجاری کرتے ہوئے راجہ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ پارٹی قیادت نے انہیں احساس دلایا کہ حلقہ اسمبلی گوشہ محل سے وہ ہی پارٹی امیدوار رہیں گے۔

حیدرآباد: ان قیاس آرائیوں کے درمیان کہ پارٹی قیادت نے موجودہ رکن اسمبلی کوحلقہ گوشہ محل خالی کرنے کی ہدایت دینے کے بعد بی جے پی سے معطل رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے پیر کے روز خودہی اعلان کیا کہ گوشہ محل سے وہ پارٹی کے امیدوار رہیں گے۔

متعلقہ خبریں
پرجا پالانا کے انتظامات پر راجہ سنگھ کا عدم اطمینان
راجہ سنگھ کو حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد سے الیکشن لڑنے پارٹی کا مشورہ
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
دنیش گنڈوراؤ کے گھر کو آدھا پاکستان کہنے پر ایف آئی آر درج
انتخابی وعدوں پر عدم عمل آوری پر کانگریس کو بی جے پی کا انتباہ

 اپنی جانب سے ایک ویڈیوجاری کرتے ہوئے راجہ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ پارٹی قیادت نے انہیں احساس دلایا کہ حلقہ اسمبلی گوشہ محل سے وہ ہی پارٹی امیدوار رہیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ  ریاستی صدربی جے پی جی کشن ریڈی‘ کریم نگر کے ایم پی وپارٹی کے قومی جنرل سکریٹری بنڈی سنجے اور ڈاکٹر کے لکشمن ایم پی کی انہیں تائید حاصل ہے۔