شمالی بھارت

میں نے غلطی سے آر جے ڈی سے اتحاد کیا تھا ، نتیش کمار نے لالو پرساد یادو کی پیشکش ٹھکرادی

انہوں نے پوچھا کہ اس وقت عورتوں کی کیا حالت تھی؟۔ آج آپ سیلف ہلپ گروپس دیکھ سکتے ہیں، جنہیں ہم نے جیویکا کا نام دیا۔ مرکز نے ہمارے ماڈل کو دوہرایا اور اسے اجویکا کا نام دیا۔ کیا آپ نے پہلے کبھی دیہاتی عورتوں میں ایسا اعتماد دیکھا؟۔

پٹنہ: چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے اپنے کٹر حریف لالوپرساد یادو کی آر جے ڈی کو یہ کہتے ہوئے دھتکار دیا کہ انہوں نے غلطی سے اپوزیشن پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا تھا جس نے اقتدار میں رہتے ہوئے کچھ بھی نہیں کیا۔ سابق چیف منسٹر بہار لالو پرساد یادو نے چند دن قبل دعویٰ کیا تھا کہ نتیش کمار کے لئے ان کی پارٹی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

متعلقہ خبریں
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد ایک غلطی تھی:نتیش کمار
ترکیہ کے بلدی انتخابات میں صدر اردغان کو بدترین شکست
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات

 جنتادل (یو) سربراہ نے شمالی بہار کے ضلع مظفر پور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ہم سے پہلے اقتدار میں تھے کیا انہوں نے کچھ کیا؟۔ لوگ شام ہوتے ہی اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے ڈرتے تھے۔ میں نے غلطی سے ان کے ساتھ دو مرتبہ اتحاد کیا تھا۔ نتیش کمار ان دنوں ریاست گیر پرگتی یاترا پر نکلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے پوچھا کہ اس وقت عورتوں کی کیا حالت تھی؟۔ آج آپ سیلف ہلپ گروپس دیکھ سکتے ہیں، جنہیں ہم نے جیویکا کا نام دیا۔ مرکز نے ہمارے ماڈل کو دوہرایا اور اسے اجویکا کا نام دیا۔ کیا آپ نے پہلے کبھی دیہاتی عورتوں میں ایسا اعتماد دیکھا؟۔

 نتیش کمار نے تاہم لالو پرساد یادو کی پیشکش پر سوالات کا جواب نہیں دیا۔ مرکزی وزیر امیت شاہ نے کہا تھا کہ نتیش کمار عنقریب منعقد شدنی بہار اسمبلی الیکشن میں امیدوارِ چیف منسٹری ہوں گے۔ بی جے پی کے ریاستی قائدین کا بھی کہنا ہے کہ جنتادل (یو)سربراہ کو سال 2025ء کے اسمبلی الیکشن میں این ڈی اے کا چہرہ بنایا جائے گا۔

 بی جے پی لوک سبھا میں اکثریت نہ ہونے کے باعث جنتادل (یو) اور آندھراپردیش کے چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو کی تلگودیشم پارٹی کی تائید پر منحصر ہے۔