کرناٹک

کرناٹک اسمبلی انتخابات: کانگریس کے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری

کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار اور سابق نائب وزیر اعلی جی پرمیشور جیسے سرکردہ لیڈران دونوں سیٹوں سے سدارمیا کو میدان میں اتارنے کے حق میں نہیں تھے۔ مسٹر سدارمیا کو کانگریس نے پہلے ہی ضلع میسور کے ورنا حلقہ سے پارٹی کا امیدوار اعلان کیا تھا۔

بنگلور: کانگریس نے ہفتہ کے روز 10 مئی کو ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے 43 امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا نے کولار حلقہ سے بھی الیکشن لڑنے کا ارادہ کیا تھا لیکن آج کی فہرست میں انہیں اس سیٹ کے لیے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا گیا۔ پارٹی نے اس سیٹ سے کوتھورجی منجوناتھ کو میدان میں اتارا ہے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)

کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار اور سابق نائب وزیر اعلی جی پرمیشور جیسے سرکردہ لیڈران دونوں سیٹوں سے سدارمیا کو میدان میں اتارنے کے حق میں نہیں تھے۔ مسٹر سدارمیا کو کانگریس نے پہلے ہی ضلع میسور کے ورنا حلقہ سے پارٹی کا امیدوار اعلان کیا تھا۔

سابق وزیر لکشمن ساودی کو بیلگاوی کے اتھانی حلقہ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ مسٹر ساودی جمعہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے ٹکٹ دینے سے انکار کیے جانے کے بعد کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔

اداکارہ سے سیاستداں بنی اوما شری کو بھی تردل حلقہ سے ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ مسٹر سدپا رامپا کنور کو اس اسمبلی سیٹ کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔کانگریس پارٹی نے ابھی 15سیٹوں کے لیے امیدواروں کے نام جاری نہیں کیے ہیں۔

کانگریس نے اب تک 209 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ پہلی اور دوسری فہرست میں کانگریس نے بالترتیب 124 اور 42 امیدواروں کے نام جاری کیے تھے۔

a3w
a3w