شمال مشرق

میں‘ سیاست کرنے نہیں‘جنتا کی مدد کیلئے آئی ہوں،سواتی مالیوال کی منی پور آمد

سواتی مالیوال نے قبل ازیں اعلان کیاتھا کہ ریاستی حکومت کے اجازت نہ دینے کے باوجود مشرقی ریاست کا دورہ ضرور کریں گی۔

امپھال:  دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سربراہ سواتی مالیوال نے اتوار کے دن کہا کہ وہ لوگوں کی مدد کرنے کیلئے منی پورآئی ہیں۔ وہ وزیراعظم نریندرمودی اور مرکزی وزیر بہبودِ خواتین واطفال اسمرتی ایرانی سے اپیل کریں گی کہ وہ منی پور کا دورہ کریں تاکہ یہاں کے لوگوں کی پریشانی دیکھ سکیں۔

متعلقہ خبریں
سونیا گاندھی نے معطل ارکان کے احتجاج میں حصہ لیا
کانگریس، منی پور کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت جوڑو نیائے یاترا کا دوسرا دن
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
سواتی ملیوال حملہ کیس، ببھو کمار 4 روزہ عدالتی تحویل میں

 سواتی مالیوال نے جو اتوار کی دوپہر نسلی کشیدگی سے متاثرہ ریاست پہنچیں یہ بھی کہا کہ وہ یہاں راج نیتی(سیاست) کرنے نہیں آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو یہاں آناچاہئیے وہ آجائیں تو میں یہاں سے واپس چلی جاؤں گی۔

 ڈی سی ڈبلیوسربراہ نے امپھال ایرپورٹ پر میڈیانمائندوں سے کہا کہ میں یہاں سیاست کرنے نہیں بلکہ جنتاکی مدد کرنے آئی ہوں۔ میں وزیراعظم اور مرکزی وزیر سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ ریاست منی پور کا دورہ کریں۔ یہاں کی خواتین نے مجھ سے رابطہ کیاتھا۔

وہ گذشتہ تین ماہ سے تشدد سے متاثر ہیں۔ سواتی مالیوال نے قبل ازیں اعلان کیاتھا کہ ریاستی حکومت کے اجازت نہ دینے کے باوجود مشرقی ریاست کا دورہ ضرور کریں گی۔

 اتوار کے دن انہوں نے ٹوئٹ کرکے بتایاکہ وہ چیف منسٹر منی پور این بیرن سنگھ کو لکھ چکی ہیں کہ اپنے اس دورہ میں وہ ان سے فوری ملاقات چاہیں گی۔ حکومت منی پور نے کہا کہ نظم وضبط کی صورتحال کے مدنظر میں اپنا دورہ ملتوی کرنے پرغورکروں۔

 اس تجویز پر غوروفکر کے بعد میں نے فیصلہ کیاکہ امپھال ضرورجاؤں گی۔ میں نے چیف منسٹر سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ میں ان سے ملاقات کروں گی۔ سواتی مالیوال نے چیف منسٹر منی پور کو لکھے گئے مکتوب کی کاپی بھی شیئر کی جس میں چیف منسٹر سے خواہش کی کہ ان کے دورہ کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔

انہوں نے تیقن دیاکہ وہ ایسا کچھ نہیں کریں گی جس سے ریاستی حکومت کے لئے مسائل پیدا ہوں۔ سواتی مالیوال نے متاثرین تشدد کے ریلیف کیمپس کا دورہ کرنے بھی چیف منسٹر کی مدد چاہی۔

a3w
a3w