آندھراپردیش
میں نے کبھی بھی ریکارڈس کے لیے فلمیں نہیں کیں:پون کلیان
آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ اور سرکردہ فلم اداکار پون کلیان نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی ریکارڈس کے لیے فلمیں نہیں کیں۔
حیدرآباد: آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ اور سرکردہ فلم اداکار پون کلیان نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی ریکارڈس کے لیے فلمیں نہیں کیں۔
ان کا مقصد ہمیشہ بہتر کرداروں کے ذریعہ ناظرین سے جڑنا رہا ہے۔
پون کلیان کی اداکاری والی فلم "ہری ہرا ویرا ملّو” رواں ماہ 24 تاریخ کو پورے ملک میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
اس موقع پر حیدرآباد کے شلپاکلا ویدیکا میں فلم کی پری ریلیز تقریب شاندار انداز میں منعقد کی گئی۔