تلنگانہ

دہلی میں تبدیلی کیلئے پارلیمانی انتخابات میں بھی کانگریس کی حمایت کرناچاہتاہوں:پروفیسر کودنڈارام

تلنگانہ جناسمیتی کے سربراہ پروفیسر کودنڈارام نے گورنر کوٹہ کے تحت انہیں رکن قانون ساز کونسل مقرر کرنے پرمسرت کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ جناسمیتی کے سربراہ پروفیسر کودنڈارام نے گورنر کوٹہ کے تحت انہیں رکن قانون ساز کونسل مقرر کرنے پرمسرت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
کودنڈا رام اور عامر علی خان کے حلف لینے پر امتناع میں توسیع
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور

پروفیسر کودنڈارام جنہوں نے حالیہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کے امیدوارنہ ٹہراتے ہوئے کانگریس کی حمایت کی تھی، نے ایک تلگو نیوزچینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایم ایل سی کے ذریعہ عوام کی خدمت کا راستہ تلاش کیا ہے۔

اس موقع کو فراہم کرنے پر انہوں نے گورنر اور وزیراعلی ریونت ریڈی سے خصوصی طورپر اظہارتشکر کیا۔انہوں نے کہاکہ اتحادی کی حیثیت سے تعاون کرتے ہوئے عوامی مسائل پر حکومت کو توجہ دلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے انتخابات میں بھی کانگریس کی حمایت کرناچاہتے ہیں۔دہلی میں تبدیلی ان کی خواہش رہی ہے۔اس تبدیلی کیلئے مساعی کی ضرورت ہے۔اسی لئے وہ کانگریس کی حمایت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہیں کونسل کا رکن ہونے کے ناطے کئی چیزیں سیکھنے کو ملیں گی۔

انہوں نے کہاکہ یہ موقع ان کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکے گا۔اس سوال پر کہ ان کو وزیرتعلیم بنایاجائے گا توکودنڈارا نے کہاکہ وہ اس بارے میں کوئی واقفیت نہیں رکھتے۔انہیں سرکاری طورپر کوئی اطلاع اس خصوص میں نہیں ملی ہے۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کی ترقی کے سلسلہ میں ایوان میں اظہارخیال کریں گے۔