تلنگانہ

پارٹی حکم دے تو میں کے سی آر کے خلاف مقابلہ کروں گا: راج گوپال ریڈی

بی جے پی سے مستعفی سابق رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے آج نئی دہلی میں کل ہند کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سے ملاقات کی۔

حیدرآباد: بی جے پی سے مستعفی سابق رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے آج نئی دہلی میں کل ہند کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس

یہ ملاقات تقریباً آدھا گھنٹہ تک جاری رہی۔ بتایا گیا ہے کہ راجگوپال ریڈی کل راہول گاندھی کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شامل ہوں گے۔

راجگوپال ریڈی جنہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنے قدیم حلقہ منگوڑ سے اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کریں گے لیکن اگر پارٹی انہیں حکم دے تو وہ کے سی آر کے خلاف بھی مقابلہ کرنے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تلنگانہ کو کے سی آر خاندان کی حکمرانی سے آزاد کروایا جائے۔ انہیں یقین ہے کہ آئندہ 5 ہفتوں میں ان کا یہ عزم پورا ہوجائے گا۔ ریاست بھر میں بی آر ایس مخالف لہر چل رہی ہے۔

یہ واضح ہوچکا ہے کہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ راجگوپال ریڈی جنہوں نے 15 ماہ قبل کانگریس استعفی دے کر بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔

چونکہ راج گوپال ریڈی شروع سے ہی کانگریس ذہن رکھتے ہیں۔ بی جے پی کے ماحول میں اپنے آپ کو سما نہیں سکے۔ دو روز قبل وہ بی جے پی سے مستعفی ہوگئے۔