مہاراشٹرا

باباصدیقی کے ورثہ کو آگے بڑھاؤں گا : ذیشان صدیقی

ممبئی (پی ٹی آئی) این سی پی قائد ذیشان صدیقی نے جمعہ کے دن عہد کیاکہ وہ اپنے والد کے ورثہ کو جاری رکھیں گے۔ان کی پارٹی ریاستی اسمبلی الیکشن میں ریکارڈ توڑ اکثریت کے ساتھ جیت حاصل کرے گی۔

ممبئی (پی ٹی آئی) این سی پی قائد ذیشان صدیقی نے جمعہ کے دن عہد کیاکہ وہ اپنے والد کے ورثہ کو جاری رکھیں گے۔ان کی پارٹی ریاستی اسمبلی الیکشن میں ریکارڈ توڑ اکثریت کے ساتھ جیت حاصل کرے گی۔

متعلقہ خبریں
پاکستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل کی کوششیں تیز
این سی پی مہاراشٹرا میں مقامی اور بلدی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی : اجیت پوار
شردپوار گروپ کا نام ’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شردچندر پوار‘
جموں وکشمیر میں انتخابات ”صحیح وقت پر“ ہوں گے
انتخابات سے قبل لبھانے والے وعدوں پر سپریم کورٹ کا نوٹس

این سی پی کی طرف سے انہیں باندرہ ایسٹ حلقہ سے امیدوار بنائے جانے کے اعلان کے بعد رکن اسمبلی ذیشان صدیقی نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار‘ سینئر قائدین پرفل پٹیل اور سنیل تتکرے نے ان پر بھروسہ کیا۔ ذیشان صدیقی نے کہا کہ یہ میری فیملی کیلئے جذباتی لمحہ ہے۔

ان لوگوں نے جو ہمارے دوست تھے‘ ہمارے ساتھ کھیل کھیلاایسے میں اجیت دادا اپنی بات پر قائم رہے۔ انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا اور باندرہ ایسٹ حلقہ کے لوگوں کا مطالبہ مانا جو مجھے رکن اسمبلی کے طور پردیکھناچاہتے ہیں۔ میں‘ الیکشن لڑوں گا اور اپنے والد کا خواب پورا کروں گا۔ 2019ء کے اسمبلی الیکشن میں ذیشان صدیقی نے کانگریس کے ٹکٹ پر باندرہ ایسٹ سے جیت حاصل کی تھی۔

حالیہ قانون سازکونسل الیکشن میں کراس ووٹنگ پر کانگریس نے انہیں معطل کردیاتھا۔ ان کے والد اور کانگریس کے سینئر قائد باباصدیقی جاریہ سال کے اوائل میں کانگریس چھوڑکر این سی پی میں شامل ہوگئے تھے جو برسرِ اقتدار مہایوتی کا حصہ ہے۔ 66 سالہ باباصدیقی کو 12اکتوبر کو باندرہ میں ذیشان صدیقی کے دفتر کے باہر گولی مارکرہلاک کردیاگیاتھا۔ ہلاکت کے سلسلہ میں تاحال 11افراد کو گرفتارکیاجاچکا ہے۔

ذیشان صدیقی نے کہا کہ مجھے میرے والد کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی۔ میری اور میری بہن کی شادی نہیں ہوئی ہے۔ میرے والد ہم دونوں سے کہاکرتے تھے کہ شادی کرلو اور مجھے پوتے پوتیاں‘ نواسے نواسیاں دو لیکن ہم نے کبھی نہیں سوچاتھا کہ ایسا کچھ (والد کا قتل) ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم‘ اپنے والد کی لڑائی جاری رکھیں گے۔ میرا ماننا ہے کہ والد مرحوم اور ہماری فیملی کو انصاف ملے گا۔

میرے والدعظیم انسان تھے اور دنیا بھر میں ان کی فالوئنگ تھی۔ان کے قتل کے بعد مجھے بابابھائی نے میری لڑکیوں کی فیس ادا کی تھی جیسے ہزاروں مسیج ملے۔ کسی نے لکھا کہ بابابھائی نے اس کی ماں کے علاج کا خرچ اٹھایاتھا۔ ذیشان صدیقی نے کہا کہ ہم ہمارے والد کو جو محبت اور آشیرواد ملتا تھا اسے ساتھ لے کر الیکشن لڑیں گے۔ میرا ماننا ہے کہ ہم بھاری اکثریت سے جیت حاصل کریں گے۔ ہمیں ریکارڈ توڑ جیت ملے گی۔ ذیشان صدیقی نے کانگریس پرالزام عائد کیاکہ وہ سیکولر نہیں ہے۔

اس نے مسلم امیدواروں کو ٹکٹ نہیں دیا۔ پہلی م رتبہ میں نے دیکھا ہے کہ ایوان بالا میں ایک بھی مسلمان نہیں ہے۔ اب این سی پی نے ایک مسلمان کو نامزدکیا ہے۔ اجیت دادا وہ قائدہیں جو ہرگروپ اور ہرمذہب کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں وہ حقیقت میں سیکولر ہیں۔ ذیشان صدیقی نے کہا کہ انہیں اس بات پر یقین نہیں کہ 12اکتوبر کو وہ بھی شوٹرس کا نشانہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ نہیں کہ آیا میں بھی ٹارگٹ تھا۔

حملہ چونکہ میرے دفتر کے سامنے ہوا تھا‘ لوگ اور میڈیامیں ایسا کہاگیا ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو لمحہ آخر میں میرے والد میری حفاظت کرتے۔ آج میں زندہ ہوں تو اس لئے کہ مجھے جنتاکی حفاظت کرنا ہے اور اس کے لئے لڑناہے۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں انہوں نے باندرہ ایسٹ کیلئے کافی کام کیاہے اور کئی زیرالتواء پروجیکٹس کو مکمل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو اپنا کام دکھائیں گے۔ ہم انہیں یہ بھی بتائیں گے کہ میرے والد نے کیاقربانی دی۔ ہم غریب نگر اور بھرت نگر جیسے علاقوں کے مسائل بھی بیان کریں گے۔ لوگوں کو بتائیں گے کہ ہم نے ان کے گھر بچانے کیلئے کیاکیا۔ باندرہ ایسٹ سے این سی پی کی جیت ریکارڈ توڑہوگی۔ 288 رکنی مہاراشٹرا اسمبلی کیلئے 20نومبر کو پولنگ ہوگی اور 23نومبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔