حیدرآباد

”میں راون مندر جاؤں گا“ ڈاکٹر کیشوراؤ کا بہ بانگ دہل اعلان

راجیہ سبھا میں بی آر ایس قائد ڈاکٹر کے کیشو راؤ نے کہا کہ بی جے پی ایودھیا کی رام مندر پر سیاست کررہی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے رام کے نام پر سیاسی مقاصد کی تکمیل میں مصروف ہیں۔

حیدرآباد: راجیہ سبھا میں بی آر ایس قائد ڈاکٹر کے کیشو راؤ نے کہا کہ بی جے پی ایودھیا کی رام مندر پر سیاست کررہی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے رام کے نام پر سیاسی مقاصد کی تکمیل میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں
کیشوراو اور کڈیم سری ہری موقع پرست۔ کے ٹی آرکا ردعمل
مدرسوں میں بھگوان رام کی کہانی پڑھائی جائے گی: :صدرنشین وقف بورڈ
بھگوان رام بی جے پی کے انتخابی امیدوار : سنجے راوت
بی جے پی، بھگوان رام کی مارکٹنگ کررہی ہے:موریہ

آج دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں ایودھیا پر بحث کراتے ہوے ایک قرارداد منظور کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایودھیا رام مندر پر پارلیمنٹ میں قرارداد منظور کرنا غلط تھا۔ کیشو راؤ نے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ رام مندر پر سیاست کی جا رہی ہے کیونکہ پارلیمنٹ انتخابات قریب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایودھیا مندر نہیں گئے یا نہیں جا رہے ہیں وہ ملک دشمن نہیں ہیں۔ انہوں نے مودی کی جانب سے بار بار ایودھیا مندر کی بات کرنے پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ یادادری (بھونگیر) میں تلنگانہ کا سب سے بڑا مندر ہے لیکن مودی نے ایک بار بھی یادادری مندر کی بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ راون کی مندر جائیں گے۔ کیشو راؤ نے کچھ دن قبل بی آر ایس قائد وینکٹیش نیتا کے بی آرا یس سے استعفیٰ اور کانگریس میں شمولیت پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ قائدین اپنی ضروریات اور نظریات کے مطابق پارٹی تبدیل کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے وینکٹیش نیتا پر بی آرا یس کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ وینکٹیش کے اس بیان سے انہیں بہت تکلیف ہوئی کہ بی آر ایس اور بی جے پی ایک ہی نظریہ کے حامل پارٹیاں ہیں۔

انہوں نے کہا اقتدارمستقل نہیں ہوتا۔ اقتدار بدلتا رہتا ہے ۔ کیشو راؤ نے کہا کہ بی آر ایس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو سخت مقابلہ دے گی۔