شمالی بھارت

بی جے پی، بھگوان رام کی مارکٹنگ کررہی ہے:موریہ

سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے جنرل سکریٹری سوامی پرساد موریہ نے کہا کہ بی جے پی اقتدار کے لئے بھگوان رام کی مارکٹنگ کرنے میں مصروف ہے۔

اٹاوہ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے جنرل سکریٹری سوامی پرساد موریہ نے کہا کہ بی جے پی اقتدار کے لئے بھگوان رام کی مارکٹنگ کرنے میں مصروف ہے۔

متعلقہ خبریں
مدرسوں میں بھگوان رام کی کہانی پڑھائی جائے گی: :صدرنشین وقف بورڈ
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
رام چرت مانس تنازعہ، سوامی پرساد موریہ کے خلاف کارروائی پر روک
بی جے پی اور کانگریس دونوں ریزرویشن مخالف : مایاوتی
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید

ضلع اٹاوہ میں قید ایس پی لیڈر منیش یادو سے ملاقات کرنے پہنچے موریہ نے پیر کو میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ بھگوان رام سب کے ہیں۔ بی جے پی صرف رام کی مارکیٹنگ کرتی ہے۔ ان کا مذہب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور نہ ہی ان کا کوئی عقیدہ ہے۔

بی جے پی کے لوگ مذہب کی آڑ میں لوگوں کی آنکھ میں دھول جھونکنے میں ماہر ہیں۔منیش یادو پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے قابل اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔

ساتھ ہی گرفتاری کے د وران انہوں نے پولیس پر فائرنگ کی تھی۔موریہ نے کہا کہ بی جے پی کو گمان ہے کہ وہ کبھی اقتدار سے بے دخل نہیں ہوگی۔

بی جے پی ہزاروں نوجوانوں کی زندگی فرضی مقدمے میں پھنسا کر برباد کررہی ہے۔ بی جے پی نے سرکاری صنعت اپنے لوگوں کو فروخت کردی ہے۔

نوجوانوں کے روزگار چھین لئے ہیں۔ بی جے پی آئین بدلنا چاہتی ہے۔شیوپال سنگھ یادو کے بی جے پی میں شامل ہونے کے اوم پرکاش راج بھر کے بیان پر سوامی پرساد نے کہا کہ شیوپال یادو سیاست کے اچھے کھلاڑی ہیں۔

a3w
a3w