انٹرٹینمنٹ

جب تک صحیح جیون ساتھی نہیں مل جاتا شادیاں کرتی رہوں گی: راکھی ساونت

اداکارہ نے کہا کہ “ہالی ووڈ میں فنکار دس، دس شادیاں کرتے ہیں، وہاں کی اداکارائیں کئی بوائے فرینڈز رکھتی ہیں، ایک سے زیادہ تعلقات میں رہتی ہیں لیکن کوئی اُن پر بات نہیں کرتا”۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے عدالت سے جلد اپنی اور عادل درانی سے طلاق کا سرٹیفکٹ جاری کرنے کی دراخواست کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اُس وقت تک شادی کرتی رہیں گی جب تک اُنہیں صحیح جیون ساتھی نہیں مل جاتا۔

متعلقہ خبریں
جھانوی کپور بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں
راکھی ساونت کو عدالت سے یکم/فروری تک عبوری راحت
دیپیکا پاڈوکون سنگھم 3 میں اجے دیوگن کی بہن کا کردار ادا کریں گی!
پرینکا چوپڑا 41 سال کی ہوئیں
اننیا پانڈے نے فٹ رہنے کا راز بتادیا

میڈیا کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں راکھی ساونت نے کہا کہ “میں عدالت سے درخواست کرتی ہوں کہ عادل درانی سے جلد میرے پیسے واپس دلوا کر میری طلاق کی سرٹیفکٹ جاری کردیں تاکہ میں مستقبل میں ایک اچھے لڑکے سے شادی کرکے اپنی زندگی گُزار سکوں”۔

راکھی ساونت نے کہا کہ “میں آج اعلان کررہی ہوں کہ جب تک مجھے ایک اچھا جیون ساتھی نہیں ملے گا، میں تب تک شادیاں کرتی رہوں گی کیونکہ یہ میری زندگی ہے اور زندگی صرف ایک ہی بار ملتی ہے، مرنے کے بعد دوسری زندگی نہیں مل سکتی لیکن ایک شادی کے ٹوٹنے کے بعد دوسری شادی ضرور کی جاسکتی ہے”۔

اداکارہ نے کہا کہ “ہالی ووڈ میں فنکار دس، دس شادیاں کرتے ہیں، وہاں کی اداکارائیں کئی بوائے فرینڈز رکھتی ہیں، ایک سے زیادہ تعلقات میں رہتی ہیں لیکن کوئی اُن پر بات نہیں کرتا”۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ “اگر میں کوئی ایک سے زیادہ شادی کرلے یا ایک سے زیادہ بوائے فرینڈ بنالے تو بہت باتیں کی جاتی ہیں جبکہ ہالی ووڈ میں ایسا نہیں ہوتا”۔ واضح رہے کہ راکھی ساونت نےعادل درانی سے اپنی شادی کا اعلان کرنے کے چند ہفتے بعد ہی اُن کے خلاف مبینہ گھریلو تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

راکھی ساونت نے عادل درانی پر دھوکہ دہی کا الزام بھی لگایا تھا جس کے بعد پولیس نےعادل درانی کو گرفتار کرلیا تھا، ان تنازعات کے بعد، عادل اور راکھی کے درمیان علیحدگی تو ہوگئی لیکن ان کی طلاق کی کارروائی ابھی تک جاری ہے۔ عادل درانی سے شادی کے بعد، یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کرلیا ہے، اُنہوں نے اپنا نام فاطمہ رکھا اور وہ عمرہ بھی ادا کرچکی ہیں۔

a3w
a3w