جموں و کشمیر

50 نشستیں ملنے پر مسئلہ کشمیر حل کردوں گا: انجینئر رشید

انجینئر رشید نے جمعرات کو یہاں پہلے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں اسمبلی انتخابات میں 50 نشستیں ملتی ہیں تو وہ مسئلہ کشمیر کو حل کردیں گے۔

سری نگر: انجینئر رشید نے جمعرات کو یہاں پہلے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں اسمبلی انتخابات میں 50 نشستیں ملتی ہیں تو وہ مسئلہ کشمیر کو حل کردیں گے۔

متعلقہ خبریں
رمضان میں وادی کشمیر میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر
کشمیر میں انسداد دہشت گردی قانون کے تحت 3 مکانات کی ضبطی
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں 5 سال بعد یوم آزادی تقریب
کشمیر میں دہشت گرد کی 6 دکانات ضبط: این آئی اے
ڈنکی کی شوٹنگ کیلئے شاہ رخ خان کشمیر پہنچے

رکن لوک سبھا نے ضلع بارہمولہ ڈیلینا علاقہ میں 3500 تا 4000 افراد کے مجمع سے جن میں بیشتر نوجوان تھے‘ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ خود اپنی مرضی سے یہاں جمع ہوئے ہیں۔

میں سب سے کہتا ہوں کہ پارلیمانی انتخابات میں جذباتی وجوہات کی بناء پر ووٹ نہیں دیئے گئے تھے بلکہ ظلم کے خلاف ووٹ دیا گیا تھا۔

کشمیری عوام کو سنگباری کرنے سے خوشی نہیں ہوتی بلکہ یہ ظلم کے خلاف ان کا ردعمل ہے۔ میں نے بی جے پی سے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے انہیں مذاکرات اور امن بات چیت شروع کرنی چاہئے ان کا وجود باقی نہیں رہے گا۔

a3w
a3w