جموں و کشمیر

اگر اللہ نے چاہا تو حلف برداری کی تقریب بہت جلد ہوگی:عمر عبداللہ

ان باتوں کا اظہار موصوف نے بخشی اسٹیڈیم میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں بہت جلد عوام کی چنی ہوئی سرکار معروض وجود میں آئے گی۔

سری نگر:جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدراور نامزد وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتے کی شام کو کہا کہ اگر اللہ نے چاہا تو چہارشنبہ کو حلف برداری کی تقریب منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ جموں وکشمیر میں صدر راج نافذ العمل ہے لہذا پیر تک کارروائی مکمل ہونے کے بعد چہارشنبہ کو نئی حکومت اپنا کام کاج سنبھالے گی۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ
دستور میں اتنی آسانی سے ترمیم نہیں کی جاسکتی: عمرعبداللہ
مودی حکومت منفی ٹراویل اڈوائزری کو تبدیل کرنے سے قاصر: عمر عبداللہ
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس

ان باتوں کا اظہار موصوف نے بخشی اسٹیڈیم میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں بہت جلد عوام کی چنی ہوئی سرکار معروض وجود میں آئے گی۔

ٹیکنالوجی کے اس دور میں نئی حکومت کے قیام میں وقت صرف ہونے کے بارے میں جب عمر عبداللہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ ہم نے ایک دفعہ فیکس کے ذریعے حکومت تشکیل دینے کی کوشش کی تو ٹیکنالوجی نے دھوکہ دیا ۔

انہوں نے کہاکہ نئی حکومت کی تشکیل کے لئے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد ناگزیر ہے کیونکہ جموں وکشمیر میں گزشتہ چھ سالوں سے صدر راج نافذالعمل ہے جس کو ختم کرنے کی خاطر صدر ہند کو نوٹ بنانا ہوتا ہے ۔

عمر عبداللہ نے کہاکہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا فائل کو راشٹریہ پتی بھون بھیجیں گے اور اس کے بعد یہ فائل وزارت داخلہ پہنچ جائے گی۔ان کے مطابق چونکہ ہفتے کو دسہرہ کی چھٹی تھی اور کل اتوار ہے لہذا حلف برداری کی تقریب میں دو تین دنوں کی تاخیر ہو سکتی ہے۔عمر عبداللہ نے مزید بتایا کہ پیر تک کارروائی مکمل ہوگی اور اگر اللہ نے چاہا تو بدھوار کو حلف برداری کی تقریب عمل میں آئے گی۔