حیدرآباد

بی جے پی کو پسماندہ طبقات سے ہمدردی ہے تو بی سی مردم شمار کرائیں،اسد اویسی کا چالینج

ظہیرآباد میں جمعہ کی شب ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اسد اویسی نے کانگریس اور بی جے پی کو جڑواں بچے قرار دیا اور کہا کہ تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات میں ان دونوں جماعتوں کو کامیابی نہیں ملنے والی ہے۔

حیدرآباد: صدر مجلس اسد الدین اویسی نے بی جے پی سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ اگر زعفرانی پارٹی کو پسماندہ طبقات کی واقعی فکر ہے تو پھر وہ بی سی مردم شماری کیوں نہیں کرانا چاہتی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان کے ایک دن بعد کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ کا جعلی ویڈیومعاملہ، 27 مقدمات درج
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
کانگریس اور بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت:امیت شاہ
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
بیرون ملک چھٹیوں کیلئے شہزادوں کے ٹکٹس بک: امیت شاہ

 جمعہ کے روز سوریا پیٹ میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا تھا کہ برسر اقتدار آنے پر ان کی پارٹی، بی سی قائد کو تلنگانہ کا چیف منسٹر بنائے گی۔

ظہیرآباد میں جمعہ کی شب ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اسد اویسی نے کانگریس اور بی جے پی کو جڑواں بچے قرار دیا اور کہا کہ تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات میں ان دونوں جماعتوں کو کامیابی نہیں ملنے والی ہے۔

”امیت شاہ صاحب! ذمہ داری کے ساتھ آپ سے ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ آپ اور کانگریس، جڑواں بھائی بہن بن گئے ہیں۔ تلنگانہ میں عوام، آپ کی تائید کرنے والی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امیت شاہ سے ایک بات پوچھنا چاہتے ہیں کہ اگر آپ کو بی سی طبقات سے اتنی زیادہ ہمدردی ہے تو پھر آپ بی سی مردم شماری کیوں نہیں کراتے۔

 اویسی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور نہ ہی کانگریس قائد راہول گاندھی نے پارلیمنٹ میں منظورہ ویمن ریزرویشن بل میں اوبی سی اور مسلم خواتین کو سب کوٹہ فراہم کرنے کے مطالبہ کی تائید کی ہے۔

 کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کے نام لئے بغیر انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ کانگریس، واشنگ مشین بن گئی ہے، ریڈی بی جے پی سے استعفیٰ دیتے ہوئے کانگریس میں دوبارہ شامل ہوگئے ہیں۔ بی جے پی کے ساتھ خفیہ معاہدہ کے بارے میں راہول گاندھی کے تبصرہ پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے صدر مجلس نے پوچھا کہ2019 کے لوک سبھا الیکشن میں یو پی کے حلقہ امیتھی سے راہول کو شکست ہوئی ہے۔

 ان کی شکست میں ہمارا کوئی رول نہیں تھا۔ حیدرآباد کے ایم پی نے ظہیر آباد کے رائے دہندوں اور ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسمبلی انتخابات میں جہاں مجلس کا امیدوار نہیں ہے، وہاں ماموں (صدر بی آر ایس  کے سی آر) کی تائید کریں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں علاقائی پارٹیاں اقتدار میں رہیں گی وہاں انہیں اہمیت دی جائے گی۔ اگر یہ دونوں قومی جماعتیں (کانگریس اور بی جے پی) یہاں برسر اقتدار آئیں گی تو پھر آپ کے مسائل سننے والا کوئی نہیں رہے گا۔

a3w
a3w