تلنگانہ
دِتوا طوفان کا اثر۔تلنگانہ میں درجہ حرارت میں غیر معمولی کمی
حیدرآباد میں اقل ترین درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری سیلسیس کے درمیان درج کیاگیا اور گھنے بادل چھائے رہنے کی وجہ سے شہر کے کچھ حصوں میں ہلکی بوندا باندی کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں دِتوا طوفان کے زیراثر سردی کی لہرمیں اضافہ دیکھاجارہا ہے کیونکہ درجہ حرارت میں غیرمعمولی کمی درج کی گئی ہے۔
حیدرآباد میں اقل ترین درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری سیلسیس کے درمیان درج کیاگیا اور گھنے بادل چھائے رہنے کی وجہ سے شہر کے کچھ حصوں میں ہلکی بوندا باندی کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔
ماہرین موسمیات نے درجہ حرارت میں اس غیر معمولی کمی کی وجہ آندھرا پردیش اور تمل ناڈو کے ساحل پر سرگرم دِتوا طوفان کو قراردیا۔ محکمہ موسمیات کے ایک سائنس دان نے بتایا کہ بادلوں کی یہ چادریں دن کے وقت کی تمازت کو محدود کر رہی ہیں اور رات کے وقت درجہ حرارت کو گرنے دے رہی ہیں۔
حکام نے مزید کہا کہ بادل نمی کو اندرونی علاقوں کی طرف کھینچ رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ شہر میں صبح کے وقت بوندا باندی اور متصل اضلاع میں ہلکی بارش دیکھی گئی۔