دہلی

میچ کو سنسنی خیز بنانے میں امپیکٹ پلیئر رول نے اہم کردار ادا کیا: شاستری

روی شاستری نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ آیا یہ میچ کو مزید مسابقتی بناتا ہے یا نہیں۔ پھر بھی اگر کھلاڑی کو لگتا ہے کہ یہ ٹھیک نہیں ہے تو ہم اس سے بات کریں گے۔ لیکن ابھی تک ہم سے کسی نے کچھ نہیں کہا۔ اس بارے میں فیصلہ ورلڈ کپ کے بعد کیا جائے گا۔

نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم کے سابق کوچ روی شاستری نے امپیکٹ پلیئر رول کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دلچسپ میچ کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مجھے اس سیزن میں صحیح مواقع نہیں ملے: عمران ملک
دھون کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے: شاستری
یشسوی اور رنکو سنگھ ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کے حق دار: روی شاستری
جوفرا آرچر کی جگہ کرس جارڈن ممبئی انڈینس میں شامل
زخمی کے ایل راہول آئی پی ایل سے باہر

شاستری نے آر اشون کے یوٹیوب چینل پر کہا، "امپیکٹ پلیئر رول اچھا ہے۔ آپ کو وقت کے مطابق ڈھلنا ہوگا۔ آپ جانتے ہیں کہ دوسرے کھیلوں میں بھی ایسا ہوتا ہے۔

اس سے آپ کو مشکل میچ دیکھنے کو ملتے ہیں۔ آپ کو وقت کے ساتھ ڈھلنا ہوگا اور میرے خیال میں یہ ایک اچھا اصول ہے۔ آپ نے دیکھا کہ پچھلے سیزن میں کتنے قریبی میچ دیکھنے کو ملے تھے۔ تو آپ جانتے ہیں کہ یہ ایک بڑا فرق پیدا کرتا ہے۔”

انہوں نے کہا، "آپ جانتے ہیں کہ جب کوئی نیا اصول آتا ہے تو کچھ لوگ ہوتے ہیں جو صفائی دیتے ہیں کہ یہ صحیح کیوں نہیں ہے۔ لیکن اسی وقت پر جب آپ 200-190 کے اسکور دیکھتے ہیں اور کوئی کھلاڑی ملنے والے مواقع کا بھر پور فائدہ اٹھاتا ہے، تو لوگ دوبارہ سوچنا شروع کرتے ہیں کہ یہ کیسا لگتا ہے۔”

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جئے شاہ نے جمعرات کو امپیکٹ پلیئر رول کے بارے میں کہا تھا، ’’امپیکٹ پلیئر کو ٹیسٹ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

 ہم نے اسے بتدریج نافذ کیا ہے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ہر میچ میں دو ہندوستانی کھلاڑیوں کو مواقع مل رہے ہیں۔ ہم کھلاڑیوں، فرنچائزز، براڈکاسٹرز سے بات کریں گے۔ یہ باقاعدہ نہیں ہے لیکن میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ یہ نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ آیا یہ میچ کو مزید مسابقتی بناتا ہے یا نہیں۔ پھر بھی اگر کھلاڑی کو لگتا ہے کہ یہ ٹھیک نہیں ہے تو ہم اس سے بات کریں گے۔ لیکن ابھی تک ہم سے کسی نے کچھ نہیں کہا۔ اس بارے میں فیصلہ ورلڈ کپ کے بعد کیا جائے گا۔

a3w
a3w