سلام ایئرلائن کا اہم اعلان
سلام ایئر چوں کہ سستی اور آسان سفری سہولیات کی مانگ کو پورا کرنے اور اپنے نیٹ ورک کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے اس لیے دہلی سے مسقط کے لیے پروازیں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسقط: سلام ایئر جو کہ عمان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ایئرلائن ہے اس نے اپنے نئے روٹ کے حوالے سے اعلان کیا ہے۔
ایئرلائن کی جانب سے اپنے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہا کہ وہ دہلی، انڈیا سے اپنے نئے روٹ کا آغاز کرنے کے لیے پرجوش ہے۔ 2 جولائی 2024 سے، سلام ایئر بھارت سے ہفتے میں دو بار منگل اور جمعرات کو اپنی پروازیں آپریٹ کریگا۔
سلام ایئر چوں کہ سستی اور آسان سفری سہولیات کی مانگ کو پورا کرنے اور اپنے نیٹ ورک کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے اس لیے دہلی سے مسقط کے لیے پروازیں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
قائم مقام سی ای او کیپٹن احمد الشیدانی کا کہنا تھا کہ ہم بھارت میں اپنے بڑھتے ہوئے سفری روٹ کی فہرست میں دہلی کو شامل کرنے پر کافی خوش ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دہلی عظیم تاریخی اور اقتصادی اہمیت کا حامل شہر ہے اور یہ ہمارے نیٹ ورک میں ایک مثالی اضافہ ہے۔ ہم اپنے مسافروں کو اس شہر کی سیر کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔
ہم مسافروں کو اعلیٰ درجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں جبکہ مسابقتی قیمتوں پر انھیں معیاری سفر کا تجربہ فراہم کیا جائے گا۔