آندھراپردیش

تاوان کیلئے ٹیلی کام آفس کے کمپیوٹرس پر ہیکرس کا حملہ

ہیکرس نے وجئے واڑہ میں واقع کنٹرولر آف کمیونیکشن اکاونٹس (سی سی اے) کے چند کمپیوٹر سسٹم پر حملہ کرتے ہوئے سسٹم کو ہیک کرلیا اور تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

امراوتی: ہیکرس نے وجئے واڑہ میں واقع کنٹرولر آف کمیونیکشن اکاونٹس (سی سی اے) کے چند کمپیوٹر سسٹم پر حملہ کرتے ہوئے سسٹم کو ہیک کرلیا اور تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

ایک عہدیدار نے جمعہ کے روز یہ بات بتائی۔ آفس اسٹاف نے جمعرات کے روز اپنے کمپیوٹرسسٹمس پر رینسم ویر کے ساتھ ایک جھنڈے کو پایا اس طرح کمپیوٹر سسٹم کو ہیک کرلیا گیا۔

سی سی اے مرکز کے محکمہ کمیونیکشن کے تحت آتا ہے۔ اس محکمہ کا اے پی سرکل کا دفتر وجئے واڑہ میں واقع ہے۔ سی سی اے، کے ونود کمار نے بتایا کہ کوئی اہم ڈاٹا کا سرقہ نہیں کیا گیا کیونکہ سرور محفوظ پایا گیا ہے۔

کمپیوٹر سسٹمس میں دستیاب ابتدائی معلومات متاثر ہوئی ہیں مگر ہمارا مین سرویر محفوظ ہے۔ ہم نے، ہیڈ کوارٹر کو اس بارے میں چوکس کردیا ہے اور سائبر کرائم پولیس میں شکایت بھی درج کرائی گئی ہے۔ سٹی سائبر کرائم انسپکٹر سرینواس راؤ نے بتایا کہ ہم نے اس کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے مگر اب تک ہیکنگ کے ذرائع کی نشاندہی نہیں ہوسکی۔

a3w
a3w