مشرق وسطیٰ

مسجد نبویؐ میں خواتین زائرین کیلئے اہم ہدایات جاری

انتظامیہ نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صفائی رکھنے اور وہاں کھانا کھانے سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے، اس کے علاوہ بلند آواز میں باتیں سے منع کیا گیا ہے، قالیون پر جوتوں کے ساتھ چلنے سے گریز کرنے اور اور اپنی اشیا کو ساتھ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مدینہ منورہ: سعودی عرب میں ادارہ حرمین کے امور کی نگراں کمیٹی نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنے والی خواتین زائرین کے لیے 9 ہدایات جاری کی ہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہدایات میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنے والی زائر خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے ’مہمان خواتین، امید ہے آپ مسجد الحرام آمد پر اداب کا خیال رکھیں گی، انتظامیہ کی جانب سے جو ہدایات جاری کی گئی ہیں ان پر سختی سے عمل کریں۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 ہزار فیصلے
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے خاص ہدایات جاری کردیں

ہدایات کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آتے وقت شرعی حجاب کی پابندی کریں، مسجد میں سونے اور لیٹنے سے اجتناب برتیں، جماعت کے دوران صف بندی کا خیال کریں، یہاں موجود کارکن خواتین سے تعاون کریں۔

انتظامیہ نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صفائی رکھنے اور وہاں کھانا کھانے سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے، اس کے علاوہ بلند آواز میں باتیں سے منع کیا گیا ہے، قالیون پر جوتوں کے ساتھ چلنے سے گریز کرنے اور اور اپنی اشیا کو ساتھ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

واضح رہے بعض زائرخواتین مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آتے وقت حجاب نہیں کرتیں جبکہ کچھ خواتین مسجد میں عبادت کے بجائے زیادہ وقت باتوں میں مصروف رہتی ہیں، جس سے وہاں موجود دوسری خواتین کو تکلیف ہوتی ہے بلکہ یہ عمل مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آداب کے بھی منافی ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں روضہ الشریفہ (ریاض الجنہ) میں نماز کے لیے مرد وخواتین زائرین کے لیے یومیہ بنیاد پر شیڈول کا تعین کیا ہے۔

ادارہ امور حرمین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زائرخواتین کے لیے نماز فجر کے فوری بعد سے صبح 11 بجے تک جبکہ دوسرا وقت عشا کی نماز کے بعد سے رات دو بجے تک رکھا گیا ہے۔

مردوں کے لیے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روضہ شریفہ کیلیے نصف شب کے بعد 2 بجے سے نماز فجر تک جبکہ دوسرا وقت ساڑھے گیارہ سے نماز عشاء تک کا رکھا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق ’نسک‘ یا ’توکلنا‘ ایپ سے پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ زائرین کی خدمت بہتر انداز میں کی جاسکے۔