تلنگانہ

ڈرائیونگ لائسنس والوں کیلئے اہم خبر، آر ٹی او نے کیا نیا اعلان؟نظرانداز کرنا پڑ سکتا ہے بھاری

حکام کے مطابق لائسنس میں موجودہ پتہ درج نہ ہونے کی صورت میں مستقبل میں لائسنس کی تجدید کے وقت گاڑی مالکان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ شہری اپنا پتہ آن لائن بھی تبدیل کراسکتے ہیں۔

حیدرآباد: ریجنل ٹرانسپورٹ آفس یعنی آر ٹی او کی جانب سے مختلف دفاتر کی سطح پر خصوصی مہم چلا کر ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ کی جا رہی ہے۔ حکام نے گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کو ہدایت دی ہے کہ اگر لائسنس میں درج پتہ موجودہ رہائشی پتے سے مختلف ہے تو اسے فوری طور پر اپ ڈیٹ کرالیں۔

حکام کے مطابق لائسنس میں موجودہ پتہ درج نہ ہونے کی صورت میں مستقبل میں لائسنس کی تجدید کے وقت گاڑی مالکان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ شہری اپنا پتہ آن لائن بھی تبدیل کراسکتے ہیں۔

اس کے لیے مرکزی حکومت کے وہان پورٹل پر درخواست دینی ہوگی اور درست پتے کا ثبوت جمع کرانا ہوگا۔ درخواست گزار "parivahan.gov.in” پر جاکر اپنی ضروری تفصیلات درج کریں اور موجودہ رہائشی پتہ اپ ڈیٹ کریں۔

اس کے بعد آر ٹی او دفتر میں دستاویزات کی تصدیق کے لیے آن لائن سلاٹ بک کرنا ہوگا۔ حکام کے مطابق تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد تقریباً دو سے تین دن میں اپ ڈیٹ کیا گیا ڈرائیونگ لائسنس درخواست گزار کے گھر کے پتے پر پہنچ جائے گا۔