لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ
صدر پی سی سی جناب مہیش کمار گوڑ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کانٹیسٹڈ ایم ایل اے اور انچارج کاروان اسمبلی حلقہ جناب عثمان بن محمد الہاجری نے مہاراشٹرا کانگریس پارٹی کی خصوصی دعوت پر دیگلور شہر کا اہم انتخابی دورہ کیا۔
دیگلور: صدر پی سی سی جناب مہیش کمار گوڑ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کانٹیسٹڈ ایم ایل اے اور انچارج کاروان اسمبلی حلقہ جناب عثمان بن محمد الہاجری نے مہاراشٹرا کانگریس پارٹی کی خصوصی دعوت پر دیگلور شہر کا اہم انتخابی دورہ کیا۔
انتخابی مہم کے تحت جناب عثمان الہاجری نے شہر کے مختلف وارڈز میں پیدل دورے، کارنر میٹنگز اور گروپ میٹنگز سے خطاب کیا۔ انہوں نے گھر گھر جا کر ووٹرز سے ملاقات کی اور انہیں فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف متحد رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے حق میں ووٹ ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا۔
جناب عثمان الہاجری نے اپنے دورے کے دوران معزز علمائے کرام سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں انہوں نے ملت کی فلاح و بہبود، امن و ہم آہنگی اور سیاسی شعور بیداری کے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔
اس موقع پر مولانا مفتی عبد الواحد صاحب، مولانا مفتی عرفان صاحب، جناب عادل خان، نوجوان قائد مقبول بن عبداللہ الہاجری، آئی وائی سی خیرت آباد کے نائب صدر عبداللہ بن عثمان الہاجری، محمد بن عثمان الہاجری، محمد افروز خان، اسامہ بن عثمان الہاجری اور دیگر کانگریس قائدین بھی موجود تھے۔
کانگریس پارٹی کے رہنماؤں نے اس دورے کو دیگلور شہر میں انتخابی مہم کو مضبوط بنانے کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔