مشرق وسطیٰ

2023میں 18لاکھ ہندوستانی مسلمانوں نے عمرہ ادا کیا

عہدیداروں نے عمرہ زائرین کے معاملہ میں دو سرفہرست ملکوں کا نام نہیں بتایا۔ ہندوستان میں عمرہ سیکٹر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیہ نے دسمبر کے اوائل میں ہندوستان کا اولین دورہ کیاتھا۔

نئی دہلی: حکومت سعودی عرب کے عہدیداروں نے آج بتایا کہ 2023 میں مجموعی طور پر 18لاکھ ہندوستانی مسلمانوں نے عمرہ کیاتھا اور دنیا بھر میں یہ تیسرا ملک ہے جس سے تعلق رکھنے والے اتنے سارے افراد نے عمرہ کیا۔ عہدیداروں نے کہاکہ انہیں توقع ہے کہ ہر سال اس تعداد میں اضافہ ہوتا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان
سعودی عرب میں شدید برفباری
موسم گرما میں عمرہ کرنے والے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری
تلنگانہ و اے پی کے عازمین حج کی اگلے ماہ سے روانگی متوقع

 ہندوستانی عمرہ زائرین تمام ممالک میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کی تعداد 18لاکھ ہے۔ عہدیداروں نے عمرہ زائرین کے معاملہ میں دو سرفہرست ملکوں کا نام نہیں بتایا۔ ہندوستان میں عمرہ سیکٹر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیہ نے دسمبر کے اوائل میں ہندوستان کا اولین دورہ کیاتھا۔

انہوں نے 4 تا6 دسمبر متحدہ سرکاری پلیٹ فام نسک کے زیراہتمام ایک تعارفی اجلاس میں شرکت کی تھی۔ اس پروگرام میں اس پلیٹ فارم کی منفرد خدمات اور دنیا بھر کے مسلم مہمانوں خاص طور پر ہندوستانی مسلمانوں کے لیے سہولتوں  پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

سعود ی عرب نے الکٹرانک ویزوں کے حصول اور عمرہ کے لیے رسائی کے طریقہ کار میں سہولت فراہم کرنے نسک پلیٹ فارم شروع کیا ہے۔