پاکستان میں سال 2024 میں پولیو کے 71 متاثرین سامنے آئے
پاکستان پولیو کے خاتمے کے پروگرام نے ڈبلیو پی وی1 کے دوبارہ پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
اسلام آباد: پاکستان میں سال 2024 میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی1) کے کل 71 معاملے درج ہوئے ہیں۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ قومی ادارہ صحت میں پولیو کے خاتمے کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے بتایا کہ منگل کے روز 71 ویں کیس کی تصدیق ہوئی اور اس میں ملک کے جنوبی صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد کے ایک لڑکے کیس شامل تھا، جس میں 27 دسمبر 2024 کو علامات ظاہر ہوئیں۔
ادارے نے بتایا کہ بلوچستان سے 27، خیبر پختونخوا اور سندھ سے 21، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک – ایک کیس درج ہوا ہے۔
پاکستان پولیو کے خاتمے کے پروگرام نے ڈبلیو پی وی1 کے دوبارہ پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
این آئی ایچ کے مطابق، یہ پروگرام سالانہ ٹیکہ کاری مہم چلاتا ہے اور ویکسین براہ راست گھروں تک پہنچایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ان کوششوں کو فروغ دینے کے لیے 2025 کی اپنی پہلی ملک گیر پولیو کی ٹیکہ کاری مہم 3 فروری سے 9 فروری تک چلائے گا۔
قومی ادارہ صحت نے تمام بچوں کے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو ٹیکہ لگایا جائے۔