24 گھنٹوں میں دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت اچانک اربوں ڈالر کم ہو گئی
دنیا بھر کو معاشی طوفان نے گھیرے میں لے لیا ہے، چوبیس گھنٹوں میں دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت اچانک اربوں ڈالر کم ہو گئی ہے۔
نیویارک: دنیا بھر کو معاشی طوفان نے گھیرے میں لے لیا ہے، چوبیس گھنٹوں میں دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت اچانک اربوں ڈالر کم ہو گئی ہے۔
بلومبرگ بلینیئرز کے مطابق دنیا کے امیر ترین لوگوں کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے، ایلون مسک سے لے کر امبانی اور اڈانی تک سبھی معاشی طوفان کے نرغے میں آ گئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں زبردست گراوٹ کی وجہ سے سر فہرست 20 ارب پتیوں کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے، جن میں جیف بیزوس، مارک زکربرگ سمیت ہندوستانی کاروباری شخصیات مکیش امبانی اور گوتم اڈانی بھی شامل ہیں، اور سب سے امیر شخص ایلون مسک کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔
ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے سی ای او ایلون مسک کی دولت 13.9 ارب ڈالر کم ہو کر اب 237 ارب ڈالر ہو گئی ہے، اس کے بعد دوسرا سب سے بڑا نقصان امیزون کے جیف بیزوس کو ہوا ہے، جن کی دولت 6.08 ارب ڈالر یا تقریباً 51000 کروڑ روپے گھٹ کر 195 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔
ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کی دولت 2.14 ارب ڈالر یعنی 17,973 کروڑ روپے کم ہو کر 111 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ وہ اس وقت دنیا کے 11 ویں سب سے امیر شخص ہیں۔ اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی کی دولت میں 1.57 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے اڈانی 100 ارب ڈالر کے کلب سے باہر ہو گئے ہیں اور اب ان کی دولت 99.6 ارب ڈالر ہے۔
دنیا کے 10 سر فہرست امیروں میں شامل فرانسیسی ارب پتی برنارڈ ارنالٹ کی دولت 2.30 ارب ڈالر کم ہو کر 181 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ فیس بْک کے مارک زکربرگ کی دولت 5.75 ارب ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ 178 ڈالر پر ا? گئی ہے، بل گیٹس کو 1.8 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور ان کی دولت ابھی 157 ارب ڈالر ہے۔
لیری الیسن کو 1.62 ارب ڈالر کا نقصان، سرمایہ کار وارن بفے کو 1.60 ارب ڈالر کا نقصان، اسٹیو والمر کو 2.14 ارب ڈالر، لیری پیج کو 5.06 ارب ڈالر، اور دنیا کے دسویں سب سے امیر شخص سرگئی برین کو 4.72 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔