کھیل
ٹرینڈنگ

ہندوستان کوجھٹکا، مسلسل کامیابی کے بعد خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ اچانک نااہل قرار

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’ونیش، آپ چیمپئنز میں چیمپئن ہیں! آپ ہندوستان کا فخر ہیں اور ہر ہندوستانی کے لیے تحریک۔ آج کا صدمہ دردناک ہے۔

پیرس: پیرس اولمپک میں چہارشنبہ کو خواتین کے 50 کلوگرام مقابلے میں ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے سرکاری بیان میں کہا گیا کہ آج صبح ونیش کا وزن 100 گرام زیادہ پایا گیا اور ضوابط کے مطابق انہیں نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
میربائی چانو بھی میڈل سے محروم، ہندوستانی اتھلیٹ کو ویٹ لفٹنگ مقابلہ میں شکست
اتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت نے اے سی بھجوا دئیے
نیرج چوپڑا کے گولڈ میڈل جیتنے پر لاکھوں لوگوں کو مفت ویزا کی پیشکش
ہندوستانی مردوں کی تیر انداز ٹیم کوارٹر فائنل میں ترکی سے ہاری

 ذرائع نے کہا کہ ٹیم اس وقت مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گی ہندوستانی ٹیم آپ سے درخواست کرتی ہے کہ ونیش کی رازداری کا احترام کریں قابل ذکر ہے کہ منگل کو ونیش پھوگاٹ نے لگاتار تین میچ جیت کر خواتین کے 50 کلوگرام مقابلے کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’ونیش، آپ چیمپئنز میں چیمپئن ہیں! آپ ہندوستان کا فخر ہیں اور ہر ہندوستانی کے لیے تحریک۔ آج کا صدمہ دردناک ہے۔ کاش الفاظ اس مایوسی کے احساس کا اظہار کر سکتے جو میں محسوس کر رہا ہوں۔

 اس کے علاوہ، میں جانتا ہوں کہ آپ لڑنے کے جذبے کی علامت ہیں۔ چیلنجز کا مقابلہ دلیرانہ انداز میں کرنا آپ کی ہمیشہ فطرت رہی ہے۔ مضبوط ہوکر واپس آیئے! ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔”

a3w
a3w