ایشیاء

بنگلہ دیش میں 2024 میں ڈینگو کے ایک لاکھ کیسز کی تصدیق ہوئی

ڈینگو بخار ایک وائرل بیماری ہے جو متاثرہ ایڈیزمچھر کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں 2024 میں ڈینگو کے ایک لاکھ سے زیادہ کیس درج ہوئے اور 575 اموات ہوئیں۔

متعلقہ خبریں
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
سوڈان میں وبا کی نئی لہر سے 300 افراد جاں بحق
ہندوستان بنگلہ دیش کو 200 ایکڑ زمین واپس کرے گا
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی
شیخ حسینہ کے خلاف کیسس کی تعداد 155 ہوگئی

منگل کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) کے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں ڈینگو کے 9,745 کیسز درج ہوئے، جب کہ نومبر میں 29,652 کیسز سامنے آئے تھے۔

مقامی وقت کے مطابق صبح 8:00 بجے تک ڈینگو کے 1,185 اضافی کیسز درج ہوئے، اس سال جنوری سے بنگلہ دیش میں ڈینگو کے کیسز کی مجموعی تعداد 101,214 تک پہنچ گئی ہے۔

ڈی جی ایچ ایس نے کہا کہ منگل کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں ڈینگو سے متعلق دو اموات کی اطلاع ملی، جس سے مرنے والوں کی تعداد 575 ہو گئی۔

ڈینگو بخار ایک وائرل بیماری ہے جو متاثرہ ایڈیزمچھر کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔

اس بیماری کی علامات میں سر درد، تیز بخار، تھکاوٹ، پٹھوں اور جوڑوں میں شدید درد، قے اور دانے وغیرہ ہوجاتےہیں۔