حیدرآباد

مشکل حالات میں مسلمان سیرتِ نبویؐ کو مشعلِ راہ بنائیں: مقررین

بنڈلہ گوڑہ، حیدرآباد میں واقع جامع مسجد رحمتِ عالم میں شیخ محبوب علیؒ اسلامک سنٹر کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کوئز مقابلے اور انعامات و سرٹیفکیٹس تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کا مقصد حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور ان کی تعلیمات کو فروغ دینا تھا۔

حیدرآباد: بنڈلہ گوڑہ، حیدرآباد میں واقع جامع مسجد رحمتِ عالم میں شیخ محبوب علیؒ اسلامک سنٹر کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کوئز مقابلے اور انعامات و سرٹیفکیٹس تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کا مقصد حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور ان کی تعلیمات کو فروغ دینا تھا۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
اردو اکیڈمی جدہ کے وفد کی قونصل جنرل ہند سے ملاقات، سرگرمیوں اور آئندہ منصوبوں پر تبادلۂ خیال

تقریب کا آغاز نمازِ عشاء کے بعد ماسٹر ابوبکر کی تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا۔ کوئز مقابلے میں 112 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جن میں 50 طالبات بھی شامل تھیں۔ کامیاب امیدواروں میں انعامات تقسیم کئے گئے جن میں پہلا انعام 5000 روپے، دوسرا 4000 روپے، تیسرا 3000 روپے، چوتھا 2000 روپے اور پانچواں انعام 1000 روپے مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ دیگر شرکاء کو تسلی بخش انعامات اور سرٹیفکیٹس دیے گئے۔

اس موقع پر صلاح الدین عفان، محمد بن عمر ایڈوکیٹ (ڈی جے ایس)، شیخ سیف اللہ خالد ایڈوکیٹ (ڈی جے ایس)، مولانا عبد المنان عمری، مولانا عبد المالک ندوی، مفتی حبیب قاسمی اور حافظ عبد الرحمن نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ نئی نسل کو دین و دنیا کی تعلیمات سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ اپنی آئندہ نسلوں کو نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ سے روشناس کرائے، کیونکہ آپؐ کی تعلیمات رحمت، عدل، مساوات اور شفقت آج بھی انسانیت کے لئے مشعلِ راہ ہیں۔

مقررین نے کہا کہ مشکل حالات میں مسلمان اگر سیرت النبیؐ کو اپنالیں تو کامیاب و سرخرو ہوسکتے ہیں۔ منتظمین نے بتایا کہ اسلامک سنٹر کی جانب سے گزشتہ چار برسوں سے سیرت کوئز مقابلے منعقد کئے جا رہے ہیں تاکہ نئی نسل کو حضور اکرم ﷺ کی حیاتِ طیبہ سے قریب تر کیا جا سکے۔