شمالی بھارت

گجرات میں میلاد النبیؐ کے جھنڈے لگانے پرتشدد پھوٹ پڑا، شرپسندوں نے مسلمانوں پر حملہ کردیا

کشیدگی اُس وقت ہوگئی جب ہندو دہشت گردوں نے عید میلاد النبیؐ کے جھنڈے اور بینرز لگانے سے روکا اورمسلمانوں پر حملہ کردیا۔ بعد ازاں چند علاقوں سے یہ جھنڈے نکال دیئے گئے جس پر مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔

سورت: گجرات کے شہروں بھروچ اور سورت میں تشدد پھوٹ پڑا جس کے نتیجہ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے اور 27 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ میڈیا کے مطابق گجرات کے شہر بھروچ میں پُر تشدد واقعات میں مسلم آبادی میں موٹر سائیکلوں اور املاک کو آگ لگا دی گئی۔

متعلقہ خبریں
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
بی جے پی کے جئے سری رام کے نعرہ سے نفرت جھلکتی ہے: گورو گوگوئی
ودھان سودھا میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کی این آئی اے کے ذریعہ تحقیقات کا مطالبہ
فلائی اوور پر رکی ہوئی بس کو ٹکر، 12 ہلاک۔ پی ایم فنڈ سے امداد کا اعلان(ویڈیو)
لیو اِن ریلیشن شپ: نیپالی خاتون کا بے دردانہ قتل

 ڈنڈوں اور راڈوں سے لیس ہندوؤں کے حملوں میں متعدد مسلم افراد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حملہ آور جئے شری رام کے نعرے لگا رہے تھے۔

کشیدگی اُس وقت ہوگئی جب ہندو دہشت گردوں نے عید میلاد النبیؐ کے جھنڈے اور بینرز لگانے سے روکا اورمسلمانوں پر حملہ کردیا۔ بعد ازاں چند علاقوں سے یہ جھنڈے نکال دیئے گئے جس پر مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔

 ایسا ہی ایک واقعہ گجرات کے ایک اور شہر سورت میں بھی پیش آیا۔ ان دونوں واقعات میں پولیس نے غیر ذمہ داری کاکام کرتے ہوئے اُلٹا مسلمانوں کوہی گرفتار کرلیا اور شرپسند عناصر کو کھلی چھوٹ دے دی ۔ اب تک 27 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں مسلمانوں کی تعداد ہی زیادہ ہے۔

a3w
a3w