مشرق وسطیٰ

ایک ہفتہ میں 60 لاکھ زائرین کی مسجد نبویؐ آمد

مسجد نبوی انتظامیہ کے مطابق 5 لاکھ 98 ہزار 939 زائرین نے روضہ رسول صلوآلہ وسلم پر حاضری دی۔ انتطامیہ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 9172 معمر اور معذورافراد کو مخصوص خدمات فراہم کی گئیں۔

مدینہ منورہ: سعودی عرب میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مسجد نبوی آنے والے زائرین کی تعداد 59 لاکھ 60 ہزار 724 ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں
بہار کے موضع میں پاکستانی پرچم لہرانے کی تردید
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

غیر ملکی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی جنرل اتھارٹی نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آنے والوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے۔

مسجد نبوی انتظامیہ کے مطابق 5 لاکھ 98 ہزار 939 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی۔ انتطامیہ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 9172 معمر اور معذورافراد کو مخصوص خدمات فراہم کی گئیں۔

2 لاکھ 54 ہزار 209 افراد نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی ان میں ایک لاکھ 23 ہزار 932 مرد جبکہ ایک لاکھ 30 ہزار 277 خواتین شامل تھیں۔ 12884 افراد مسجد نبویؐ کی لائبریری میں دستیاب علمی خدمات سے مستفیض ہوئے جبکہ نمائشوں اور عجائب گھروں کا 2 ہزار افراد نے دورہ کیا۔