مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں گداگروں کو خیرات نہ دینے کی ہدایت جاری

وزارت کا مزید کہنا ہے کہ حرمین شریفین کے قریب اور عازمین حج کی گزرگاہوں میں کچھ افراد گداگری کرتے نظر آسکتے ہیں۔یہ لوگ محتاج نہیں بلکہ پیشہ ور ہیں جن کا کام عازمین حج کو بے وقوف بناکر پیسے بٹورنا ہے۔

ریاض: سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عازمین حج کو گداگروں کو خیرات نہ دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بعض ادارے موسم حج کے دوران پیشہ ور بھکاریوں کو بھیک مانگنے کے لئے خاص طور پر مکہ اور مدینہ منورہ لاتے ہیں اور ان کے ذریعے پیسہ کماتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے خاص ہدایات جاری کردیں
سعودی عرب میں افسانہ نویسی کیلئے اعزاز
سعودی عرب میں رواں برس 100 سے زائد افراد کو موت کی سزا دی گئی

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اس بات کا نوٹس لیا گیا ہے اور عازمین کے لئے اس حوالے سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ وہ گداگروں کو صدقہ خیرات نہ دیں۔

وزارت نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ سعودی عرب کے قانون کے مطابق گداگری قابل سزا سنگین جرم ہے جس کے انسداد کے لیے خصوصی ادارے کام کر رہے ہیں۔

وزارت کا مزید کہنا ہے کہ حرمین شریفین کے قریب اور عازمین حج کی گزرگاہوں میں کچھ افراد گداگری کرتے نظر آسکتے ہیں۔یہ لوگ محتاج نہیں بلکہ پیشہ ور ہیں جن کا کام عازمین حج کو بے وقوف بناکر پیسے بٹورنا ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے ضروری ہے کہ وہ ملک کے قوانین کا احترام کریں اور ضوابط کی پابندی کے ساتھ مناسک کی ادائیگی کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مستحقین تک صدقہ و خیرات پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ مستند اور اجازت یافتہ اداروں سے رجوع کیا جائے جن کے دفاتر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی موجود ہیں۔

a3w
a3w