سوشیل میڈیا
عام آدمی پارٹی کارپوریٹر نے لیڈی سیکوریٹی گارڈ کو کتردیا
سیکوریٹی گارڈس سے کہا گیا کہ عام آدمی پارٹی کے تمام کارپوریٹرس کو نکال باہر کیا جائے۔ اس دوران سیجل نے سیکوریٹی گارڈ کو کتردیا۔ امیت راجپوت نے اس کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ کارپوریٹر معافی مانگے۔
سورت: گجرات کے شہر سورت میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی کارپوریٹر سیجل مالویہ نے سورت میونسپل کارپوریشن کی جنرل بورڈ میٹنگ سے باہر کئے جانے کے دوران لیڈی سیکوریٹی گارڈ کو کتردیا۔ یہ واقعہ جمعہ کے دن وقفہ صفر کے دوران پیش آیا۔
بی جے پی قائد امیت راجپوت نے دہلی کے سابق وزیر سماجی انصاف راجندر پال گوتم کے حلف لینے کا مسئلہ اٹھانے کی کوشش کی۔ عام آدمی پارٹی کونسلرس نے اس کی مخالفت کی جس پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ میئر ہیملی بوگھاوالا نے عام آدمی پارٹی کارپوریٹر مہیش انگھن کو معطل کردیا۔
بعدازاں سیکوریٹی گارڈس سے کہا گیا کہ عام آدمی پارٹی کے تمام کارپوریٹرس کو نکال باہر کیا جائے۔ اس دوران سیجل نے سیکوریٹی گارڈ کو کتردیا۔ امیت راجپوت نے اس کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ کارپوریٹر معافی مانگے۔