حیدرآباد

جلسہ دستار بندی میں پیر طریقت حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب کی عزت افزائی 

حضرت مولانا نے اس ایوارڈ کو خوشی اور مسرت کے ساتھ قبول فرمایا۔ 

حیدرآباد: دارالعلوم محی السنہ جل پلی کی جانب سے 24 جنوری 2025 بروز جمعہ بعد نماز مغرب جلسہ دستار بندی حفاظ کرام اور مدارس کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔ 

متعلقہ خبریں
علم اور خدمت کی دنیا میں ایک اور بڑی کامیابی!
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
کویت میں قرآن قرأت مقابلہ، حیدرآباد سرکل کے زیر اہتمام روح پرور محفل کا انعقاد
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز

اس موقع پرپیر طریقت، رہبر شریعت، عارف باللہ حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب دامت برکاتہم عالیہ (بانی و ناظم اعلیٰ جامعہ اشرف العلوم، حیدرآباد) کی خدمات کے اعتراف میں "فخر دکن ایوارڈ” پیش کیا گیا۔

حضرت مولانا نے اس ایوارڈ کو خوشی اور مسرت کے ساتھ قبول فرمایا۔ 

ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت مولانا کو صحت و عافیت کے ساتھ تادیر ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے۔ آمین۔ 

منجانب: 

مرکزی تحفظ مساجد تلنگانہ 

مرکزی صدر: مولانا مفتی اشرف علی فیضی

محمد غفران ربانی قاسمی (بانی و خادم دارالعلوم محی السنہ، حیدرآباد)