دہلی
راہول گاندھی نے ایگزٹ پول کو بکواس قرار دیا
ان کا دعویٰ ہے کہ 4 جون کو سامنے آنے والے انتخابی نتائج میں انڈیا گروپ 295 سیٹیں جیت رہا ہے گاندھی نے کہاکہ ’’اس کا نام ایگزٹ پول نہیں ہے بلکہ مودی میڈیا پول ہے۔
نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے ایگزٹ پول کو ‘محض تخیل’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پول میں کوئی سچائی نہیں ہے اور یہ ‘مودی میڈیا’ کا خیالی پول ہے کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ ایگزٹ پول نہیں ہے بلکہ مودی میڈیا پول ہے اور اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
ان کا دعویٰ ہے کہ 4 جون کو سامنے آنے والے انتخابی نتائج میں انڈیا گروپ 295 سیٹیں جیت رہا ہے گاندھی نے کہاکہ ’’اس کا نام ایگزٹ پول نہیں ہے بلکہ مودی میڈیا پول ہے۔ یہ مودی جی کا پول ہے۔ یہ خیالی قیاس آرائیاں ہیں۔ کیا آپ نے سدھو موسی والا کا گانا سنا ہے، آپ نے 295، ہم 295 سیٹیں جیت رہے ہیں۔