تلنگانہ

حیدرآباد سے پٹنہ جانے والے طیارہ میں عملہ سے بدتمیزی، ذہنی متاثرشخص پکڑلیاگیا

انڈیگو کاطیارہ تلنگانہ کے دارالحکومت سے بہار کے دارالحکومت جارہا تھا۔عہدیداروں نے بتایاکہ اس طیارہ کے پٹنہ لینڈکرنے کے بعد ملزم کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد سے پٹنہ جانے والے طیارہ میں عملہ کے ساتھ بدتمیزی اور خود کو بیت الخلا میں بند کرنے پرطیارہ کے عملہ کی شکایت پر ایک ذہنی طورپر متاثرمسافر کوپکڑلیاگیا۔

متعلقہ خبریں
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج
دہلی کے آشاکرن شیلٹر ہوم میں 14 اموات کی تحقیقات کا حکم جاری
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار

ذرائع کے مطابق انڈیگو کاطیارہ تلنگانہ کے دارالحکومت سے بہار کے دارالحکومت جارہا تھا۔عہدیداروں نے بتایاکہ اس طیارہ کے پٹنہ لینڈکرنے کے بعد ملزم کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایرپورٹ پولیس نے بتایا کہ ذہنی طورپر متاثرشخص تھراپی سے گذررہا ہے۔اس کے ساتھ اس کے طبی ریکارڈس بھی ہیں۔وہ اپنے ایک رشتہ دار کے ساتھ پٹنہ جانے والے طیارہ میں سفرکررہاتھا۔