مشرق وسطیٰ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی لڑائی میں اسرائیل کے 40 فوجی زخمی

اسرائیلی فوج نے جمعرات کو اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی لڑائی میں اس کے 40 فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے جمعرات کو اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی لڑائی میں اس کے 40 فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اسرائیلی فوج کو عالمی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور

اخبار ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق فوج نے بتایا ہے کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد 1929 ہوگئی ہے۔

غزہ میں 27 اکتوبر سے زمینی آپریشن کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی اعلان کردہ تعداد 137 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس کے ایک غیر معمولی حملے کے جواب میں اسرائیل نے تباہ کن بمباری شروع کی اور غزہ پر مکمل محاصرہ نافذ کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے غزہ کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائیوں میں تقریباً 20,000 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ ممکنہ طور پر ہزاروں لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ اس جنگ کے باعث غزہ کی تقریبا تمام 23 لاکھ کی آبادی بے گھر ہوگئی ہے۔