دہلی

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 7 مریضوں کی موت

اس کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد 531152 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کا اعدادوشمار 6702 بڑھ کر 44242474 تک پہنچ گیاہے۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے سات مریضوں کی موت ہوئی ہے اور انفیکشن کے 920 فعال معاملے بڑھے ہیں۔ اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 749 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ ملک میں اب تک 2206627271 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
آسٹریلیا ونڈے کی نمبر ایک ٹیم بن گئی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
غزہ کے انڈونیشیا ہاسپٹل پر اسرائیلی بمباری، ایک درجن فلسطینی شہید
منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض ائیرپورٹ سے اسپتال منتقلی کے دوران فرار

منگل کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 61233 ہو گئی ہے۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 44834859 ہو گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد 531152 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کا اعدادوشمار 6702 بڑھ کر 44242474 تک پہنچ گیاہے۔

ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران چھتیس گڑھ میں ایکٹو کیسزکی تعداد میں سب سے زیادہ 381 کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہریانہ میں 220، اتر پردیش میں 279، راجستھان میں 208، مہاراشٹرا میں 171، تمل ناڈو میں 135، اڈیشہ میں 130، بہار میں 53،

 ہماچل پردیش میں 36، پنجاب میں 28، مدھیہ پردیش میں 19، جھارکھنڈ میں 15، تلنگانہ میں 11، اتراکھنڈ میں 8، تریپورہ میں چھ، آسام میں 3، اروناچل پردیش میں 2، میگھالیہ اور میزورم میں ایک ایک کیس بڑھاہے۔

اس کے علاوہ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 321 کورونا کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران کرناٹک میں 172، کیرالہ میں 134، گجرات میں 94 اوردیگر ریاستوں آندھرا پردیش، گوا، جموں و کشمیر، لداخ، منی پور، ناگالینڈ، پڈوچیری اورسکم میں کورونا کیسزمیں کمی آئی ہے۔

a3w
a3w