حیدرآباد

مرکز کا تلنگانہ کے ساتھ امتیازی سلوک: ہریش راؤ

ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ طب کے میدان میں ترقی کررہا ہے۔ نیتی آیوگ نے بھی ریاستی حکومت کی کارکردگی کی ستائش کی ہے۔ سرکاری اسپتالوں پر لوگوں کا بھروسہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلورائیڈ کے متاثرین کو مفت ڈائیلاسس کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت تلنگانہ کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی جانب سے ریاست میں ایمس کو کوئی ترقی نہیں دی گئی۔ وزیر موصوف نے یادادری بھونگیر ضلع کے چوٹ اُپل ٹاون میں 100 بستروں کے اسپتال کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں یادادری ضلع میں ایمس مختص کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
سکریٹریٹ مساجد کا افتتاح سکریٹریٹ کیساتھ کیوں نہیں؟ محمد مشتاق ملک
کنٹراکٹ کے 19 یونانی میڈیکل آفیسرس کوحکومت نے مستقل کردیا
عوام کی آنکھوں کی حفاظت میں حکومت کا ناقابل تسخیر ریکارڈ
میڈیکل کالجوں کے مقامات پر نرسنگ کالجس کا قیام ضروری: ریونت ریڈی
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس

 مودی نے چار سال بعد اس کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے بی جے پی لیڈروں پر تنقید کی کہ وہ صرف ایمس الاٹ کرنے پر فخر کررہے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ریاستی حکومت نے گزشتہ سال 8 میڈیکل کالج شروع کیے۔ ریاستی حکومت نے ایمس کی تعمیر کے لیے 200 ایکڑ زمین مختص کی ہے۔

ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ طب کے میدان میں ترقی کررہا ہے۔ نیتی آیوگ نے بھی ریاستی حکومت کی کارکردگی کی ستائش کی ہے۔ سرکاری اسپتالوں پر لوگوں کا بھروسہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلورائیڈ کے متاثرین کو مفت ڈائیلاسس کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ریاست بھر میں 102 ڈائیلاسس مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشن بھاگیرتاکے ذریعہ فلورائیڈ سے نجات دلانے کے لیے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی ماہ نیوٹریشن کٹ سکیم شروع کی جارہی ہے۔

 سوریا پیٹ اور نلگنڈہ میں نرسنگ کالج اور پیرا میڈیکل کالج کو منظوری دی گئی ہے۔وزیرموصوف نے کینسر کے مریضوں کے لیے کیموتھراپی کی خدمات شروع کی جانے والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل بی نگر میں ایک سوپر اسپیشلٹی اسپتال کا آغاز کیاجارہا ہے۔

وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں ایک سال میں 10 ہزار بستر اس اسپتال میں دستیاب کروائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورنگل ہیلت سٹی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ملک کے لئے ایک ماڈل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تلنگانہ حکومت تعلیم اور طب پر بہت زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ کانگریس کے دور حکومت اور بی آر ایس کے دور حکومت میں یہی فرق ہے۔