بھارت

ساتویں مرحلے میں 57 سیٹوں کیلئے 904 امیدوار میدان میں ہیں

اس مرحلے کے لیے ووٹنگ یکم جون کو ہونی ہے۔ ان نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 14 مئی تک کل 2105 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے۔

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 57 سیٹوں پر 904 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔

متعلقہ خبریں
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
4مرحلوں میں انڈیا بلاک کے صفائے کا دعویٰ
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
بی جے پی، ٹیکس دہشت گردی پر اتر آئی ہے: جئے رام رمیش (ویڈیو)

اس مرحلے کے لیے ووٹنگ یکم جون کو ہونی ہے۔ ان نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 14 مئی تک کل 2105 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے۔

ان کی جانچ پڑتال کے بعد 954 کاغذات نامزدگی درست پائے گئے۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ کے بعد امیدواروں کی تعداد 904 رہ گئی ہے ۔

اس مرحلے میں پنجاب اور اتر پردیش کی 13-13، مغربی بنگال کی نو، بہار کی آٹھ، اڈیشہ کی چھ، ہماچل پردیش کی چار، جھارکھنڈ کی تین اور چندی گڑھ کی ایک سیٹ کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

ساتویں مرحلے میں پنجاب کی 13 سیٹوں کے لیے سب سے زیادہ 598 کاغذات نامزدگی داخل کئے گئے اور اتر پردیش کی 13 سیٹوں کے لیے 495 کاغذات نامزدگی داخل کئے گئے۔

بہار کی جہان آباد پارلیمانی سیٹ کے لیے سب سے زیادہ 73 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔ پنجاب کی لدھیانہ نشست کے لیے 70 کاغذات نامزدگی داخل کرائے گئے۔ اس مرحلے میں ایک نشست پر مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی اوسط تعداد 16 ہے۔

a3w
a3w